مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
۱۸۶۔ ارشاد فرمایاکہ رات کی رانی خوشبو دیتی ہے مگر بولتی نہیں ہے اور قریب والوں کا دماغ معطّر کرتی رہتی ہے،اسی طرح شیخ کا سکوت بھی نافع سمجھے۔ اللہ والوں کے پاس بیٹھنا ہر حال میں نافع ہے۔ ۱۸۷۔ارشاد فرمایاکہ حدیث ِپاک میں ہے کہ تم کو موت نہ آئے گی یہاں تک کہ اپنا رزق مکمل طور پر نہ کھالو گے۔؎ معلوم ہوا کہ رزق خود تلاش کرتا ہے اپنے کھانے والوں کو ۔چناں چہ دیکھیے چھپکلی کے پاس پر نہیں ہیں لیکن پروانے خود اُڑ کر اس کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ ۱۸۸۔ ارشاد فرمایاکہ ترمذی شریف کی روایت ہے کہ سورۂ اخلاص، سورۂ فلق، سورۂ ناس صبح و شام تین تین بار پڑھ لیں تو حق تعالیٰ سب بلاؤں سے محفوظ رکھتے ہیں۔؎ گھر کے بچوں کو بھی یاد کرادینا چاہیے۔ ۱۸۹۔ ارشاد فرمایاکہ سیمنٹ کی سڑک پر کچے مکانات گرجاویں تو سڑک پر بہت کافی مٹی جمع ہوجانے سے وہ کچی سڑک معلوم ہونے لگے، اب کوئی کہے کہ اس کچی سڑک کے نیچے پختہ سڑک سیمنٹ والی ہے تو کچھ لوگ مخالفت کریں گے کہ ہم تو باپ دادا سے اسی طرح کچی سڑک دیکھتے آرہے ہیں اور کچھ لوگ موافق ہوں گے کہ یہ صحیح بات ہے،پھر جب کھدائی ہوگی اور مٹی صاف کردی جاوے گی تب سیمنٹ کی صاف سڑک نظر آنے لگے گی۔ پس مجدّد کا یہی کام ہے۔ جب سنّت کی سڑک پر بدعات اور رسومات کی مٹی جم جاتی ہے تو اس کی کھدائی ضروری ہے اس کے بعد ہی سنّت کی سڑک ملتی ہے۔ ۱۹۰۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃ اللہ علیہ نے وصیت فرمائی تھی کہ میری جنازے کی نماز مسجدِ نبوی کے اندر نہ ہو باہر پڑی جاوے، کیوں کہ حنفیہ کے نزدیک مسجد کے اندر جنازے کی نماز مکروہ ہے۔ یہ بزرگ جنت البقیع ------------------------------