مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرتا تھا پس تیرا مرتبہ وہی ہے جہاں تو آخری آیت پر پہنچے۔ ؎ حدیث نمبر7:ابنِ مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قرآن شریف کے ہر حرف کے عوض ایک نیکی ہے اور ایک نیکی کا اجر دس نیکی کے برابر ہے اور میں یہ نہیں کہتا کہ الٓم ایک حرف ہے الف ایک حرف لام ایک حرف میم ایک حرف (یعنی صرف الٓم پر تیس نیکی کی بشارت ہے)؎ حدیث نمبر8:حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد منقول ہے کہ جس شخص نے قرآن پڑھا پھر اس کو حفظ کیا، اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانا حق تعالیٰ شانہٗ اس کو جنت میں داخل فرمائیں گے اور اس کے گھرانے میں سے ایسے دس آدمیوں کی شفاعت قبول فرمائیں گے جن کے لیے جہنم واجب ہوچکی ہو۔؎ حدیث نمبر9:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد منقول ہے کہ جس شخص کے قلب میں قرآن شریف کا کوئی حصہ بھی محفوظ نہیں وہ بمنزلہ ویران گھر کے ہے۔؎ حدیث نمبر10:عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد منقول ہے کہ دلوں میں زنگ لگ جاتا ہے جیسا کہ لوہے کو پانی لگنے سے زنگ لگ جاتا ہے۔ آپ سے پوچھا گیا کہ اس کی صفائی کی کیا صورت ہے؟ ارشاد فرمایا کہ موت کو اکثر یاد کرنا اور قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا۔؎ حدیث نمبر11:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری اُمت کے بڑے لوگ اَصْحَابُ اللَّیْلِ اور حَمَلَۃُ الْقُرْاٰنِ ہیں ۔یعنی تہجد گزاروں اور قرآن کے حافظوں ------------------------------