مجالس ابرار |
§ہم نوٹ : |
|
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ احقر محمد اختر عفا اللہ عنہ عرض کرتا ہے کہ حضرتِ اقدس مولانا و مرشد نا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم نے رسالۂ ہٰذا کے متعلق ہردوئی کے افریقی طالبِ علم حافظ سلیمان سلمہٗ سے بالواسطہ اور پھر حج سے واپسی پر احقر سے بالمشافہ بھی ارشاد فرمایا کہ اس رسالے کے اندر جو اُصول مختصراً تحریر کیے گئے ہیں ان کی تشریح کی جہاں جہاں ضرورت ہو تم ان کی تشریح کردو اور اس کا حوالہ نمبر بھی تحریر کردیا جائے۔ احقر اپنی ناکارگی اور بے مائیگی علمی و عملی تہی دامنی کے باوجود حضرتِ اقدس کے ارشاد کی تعمیل کو اپنی سعادتِ عظمیٰ سمجھتے ہوئے حق تعالیٰ شانہٗ کی بارگاہِ کبریا میں دُعا کرکے توکلاً علی اللہ اس کام کو شروع کررہا ہے۔ حق تعالیٰ شانہٗ اپنی رحمت سے حضرتِ اقدس کی ان عباراتِ نافعہ اور اُصولِ جامعہ کے لیے جو دریا بکوزہ کے مصداق ہیں احقر کو حُسنِ تعبیر اور حُسنِ تشریح عطا فرماکر حضرتِ اقدس کے صدقے و طفیل شرفِ قبول عطا فرمائیں، آمین۔ اور اُمتِ مسلمہ کے لیے نافع اور احقر کے لیے صدقۂ جاریہ فرمادیں،آمین۔ تسہیلِ فہم کے لیے ہر نئے عنوان کو ایک مستقل باب سے تعبیر کردیا گیا ہے۔ جس سے یہ رسالہ کُل نو ابواب پر مشتمل ہے۔ العارض محمد اختر عفااللہ عنہ ۱۶؍صفر المظفر ۱۳۹۶ھ،۴۔جی 12/1، ناظم آباد ، کراچی