مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
جو ناکام ہوتا رہے عمر بھر بھی بہرحال کوشش تو عاشق نہ چھوڑے ارے اس سے کُشتی تو ہے عمر بھر کی کبھی تو دبالے کبھی وہ دبالے توبہ کے نفل نماز کے بارے میں حضرت حکیم الاُمت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ شیطان کو توبہ کے نفل پڑھنے والوں سے بڑی مایوسی ہوتی ہے اور وہ اپنی تجارت کو بڑے خسارے میں دیکھتا ہے کہ مؤمن نے توبہ کرکے گناہ بھی معاف کرالیا اور نفل کا ثواب الگ جمع کرالیا پھر وہ ایسے شخص سے نا اُمید ہوکر دوسرا شکار تلاش کرتا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ نے توبہ کی سواری کو بہت ہی عجیب اور تیز رفتار سواری فرمایا ہے۔ چناں چہ فرماتے ہیں ؎ مرکبِ توبہ عجائب مرکب است تا فلک تا زد ز یک لحظہ ز پست توبہ کی سواری کیا ہی عجیب سواری ہے کہ مؤمن اس کی برکت سے انتہائی ظلمت اور پستی سے اُڑ کر عرش تک پہنچ جاتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کا ولی اور مقرّب ہو جاتا ہے۔ ۱۶۱) ارشاد فرمایا کہ کبھی کبھی مدرسے کے سب طالبِ علموں کو ایک قطار میں کھڑا کرکے انہیں سنت کے مطابق کھڑا ہونا،ہاتھ ناف کے نیچے سنت کے مطابق باندھنا اور پاؤں کے آپس میں فاصلے کا چار اُنگلیوں کے برابر ہونا اور پاؤں کا قبلہ رُخ ہونا اور اسی طرح پوری نماز کو عملی طور پر سنت کی راہ پر مشق کرادیں، اور ان سے کہا جائے کہ تم لوگ اپنے گھروں میں اپنے ماں باپ اور بھائی بہن کو اسی طرح بتادو۔ اور عورت و مرد کی نماز میں جو فرق ہے اس کی بھی مشق کرادیں یا بتادیں۔ ۱۶۲) ارشاد فرمایا کہ مظفر نگر کا واقعہ ہے کہ ظہر کی چار سنتوں کو ایک بڑے میاں پچاس برس تک اس طرح پڑھتے رہے جس طرح فرض پڑھتے ہیں یعنی دو