مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
صالحین سے محبت رکھتا ہوں اگرچہ خود نیک نہیں، اُمید کہ حق تعالیٰ ان کی صحبتوں اور دعاؤں کی برکت سے نیک بنادے ؎ صحبت ِ ابرار صالح می کند صحبتِ اشرار طالح می کند نیک بندوں کی صحبت نیک بناتی ہے اور بُرے بندوں کی صحبت بُرا بنادیتی ہے۔ ۱۵۹)ارشاد فرمایا کہبعض لوگوں کو تبلیغ کا شوق تو ہے مگر صحیح علم حاصل نہیں کرتے،سنی سنائی باتوں کو بدون تحقیق غلط سلط روایات پیش کرنا شروع کردیتے ہیں حالاں کہ حق تعالیٰ کا ارشاد رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے یہ ہے کہ بَلِّغْ مَااُنْزِلَ اِلَیْکَ جو آپ کی طرف نازل کیا گیا اس کی تبلیغ فرمائیے۔ پس مَااُنْزِلَ کا علم مُبلّغ کے لیے ضروری ہے،اور اگر مَااُنْزِلَ کا علم ہی نہیں تو وہ کس بات کی تبلیغ کرے گا؟ ۱۶۰) ارشاد فرمایا کہ جن کو بدنگاہی کا مرض شدید ہو وہ جب گھروں سے نکلیں تو باوضو ہوکردو رکعت نفل حفاظت کی نیت سے پڑھ کر حفاظت کی دُعا مانگ کر نکلیں،پھر بھی اگر کچھ کوتاہیاں ہوگئیں، یعنی گوشۂ چشم سے بھی دیکھ لیا ہو یا لباس کے اُوپر نظر پڑگئی ہویا کانوں نے ان کی گفتگو سے لذّت حاصل کرلی ہو تو گھر واپس آکر چار رکعات نفل دو دو توبہ کی نیت سے پڑھ کر استغفار کرلیا کریں۔ تضرّع اور الحاح کے ساتھ۔ اور استقامت و اصلاح کی تکمیل کی دُعا کرلیا کریں اور حسبِ ذیل ہدایات کو روز مرّہ ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں جس کے کل سات نمبر ہیں: ۱) جس وقت مستورات کا گزر ہو اہتمام سے نگاہ کو نیچی رکھنا خواہ کتنا ہی نفس کا تقاضا دیکھنے کا ہو۔ جیسا کہ حضرت خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے ؎ دین کا دیکھ ہے خطر اُٹھنے نہ پائے ہاں نظر کوئے بُتاں میں تو اگر جائے تو سر جھکائے جا