مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
قبر میں میت اُترنی ہے ضرور جیسی کرنی ویسی بھرنی ہے ضرور ۱۵۰)ارشاد فرمایا کہ جب دشمن ستارہا ہو تو اس کی ایذا سے حفاظت کی نیت سے یَاقَابِضُ بعد نمازِ مغرب اکیس بار پڑھ کر دُعا کرلیا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ مغلوب ہوجائے گا۔اسی طرح صبح و شام حزب البحر کا معمول بنالیا جائے اور سورۂ اخلاص و سورۂ فلق و سورۂ ناس تین تین مرتبہ پڑھ کر صبح شام اپنے بدن پر دم کرلے۔ اور اللہ تعالیٰ کے ربّ العالمین، رحمٰن و رحیم، ناصر، ولی ہونےکو سوچیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مالک و حاکم و حکیم ہونے کو سوچیں۔ ہر مشکل کا حل اسی میں ہے۔ حضرت خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے خوب فرمایا ہے ؎ مالک ہے جو چاہے کرے تصرف کیا وجہ کسی بھی فکر کی ہے بیٹھا ہوں میں مطمئن کہ یارب حاکم بھی ہے تو حکیم بھی ہے اور اَللّٰھُمَّ اکْفِنَا مِمَّا شِئْتَ کا وِرد بھی ہر نماز کے بعد سات مرتبہ کرلے۔ ۱۵۱) ارشاد فرمایا کہ جب کسی افسر کا مواجہہ ہو تو یَاسُبُّوْحُ یَا قُدُّوْسُ یَاغَفُوْرُ یَا وَدُوْدُ کا ورد رکھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی برکت ظاہر ہوگی۔ ۱۵۲)ارشاد فرمایا کہ رسوخ مطلوب نہیں دوامِ عمل مطلوب ہے۔گوبہ تکلف سہی۔ اگر احیاناً خلافِ حدودِ شریعت کام ہوجائے تو بہ سے فوراً اس کی تلافی کرلے۔ تاخیرِ توبہ باعثِ ضرر ہوتا ہے۔ ۱۵۳)ارشاد فرمایا کہ کلام میں، معاملات میں یا تقریر میں ایسا کوئی عنوان نہ آنے پائے جس میں اپنی بڑائی یا کمال یا خوبی ظاہر ہو۔ اس بات کی طرف جملہ اہلِ تعلق کی نگرانی بھی خصوصی چاہیے۔ نیز تاکید بھی کرتے رہنا چاہیے۔ ۱۵۴) ارشاد فرمایا کہ اساتذہ اور مدارس کے طلباء کو استغفار کا اہتمام اور