مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
سختیٔ رہ سے نہ ڈر ہاں اک ذرا ہمت تو کر گامزن ہونا ہے مشکل راستہ مشکل نہیں کام کو خود کام پہنچادیتا ہے انجام تک ابتدا کرنا ہے مشکل انتہا مشکل نہیں لب پہ ذکر اللہ کی تکرار ہو دل میں ہر دم حق کا استحضار ہو اس پہ تو کرلے اگر حاصل دوام پھر توبس کچھ دن میں بیڑا پار ہو ظاہر و باطن کا ہر چھوٹا گناہ اس سے بچ رہرو کہ ہے وہ سدِِ راہ لب پہ ہر دم ذکر بھی ہو دل میں ہر دم فکر بھی پھر تو بالکل راستہ ہے صاف تا در بارِ شاہ ایکشخص تمام نیک اعمال کرتا ہے مگر گناہوں سے نہیں بچتا، اس کی مثال ایسی ہے کہ دوا تو پیتا ہے مگر پرہیز نہیں کرتا ۔کیا اس کو شفا ہوگی؟ خود فیصلہ کرلیجیے۔ دُعا میں گڑگڑا رہا ہے لیکن حرام کھاتا ہے او رلباس بھی حرام کا ہے کیا اس کی دُعا قبول ہوگی؟ حدیثِ پاک میں ہے کہ ایسے شخص کی دُعا قبول نہیں ہوسکتی جس کا لباس وطعام حرام کا ہو۔ اگر ایک شخص کی آمدنی حرام ہے تو مضر غذا کھارہا ہے،لیکن غیر مضر کی فکر تو کرے، حلال روزی کی تلاش تو کرے۔ تدبیربھی کرے دُعا بھی کرے۔ بے فکری سے حرام مال اُڑاتا نہ رہے ؎ جو ناکام ہوتا رہے عمر بھر بھی بہرحال کوشش تو عاشق نہ چھوڑے