اور دنیا بھر کو بتادیا تھا کہ یہ امت محمدیہ میں شامل نہیں۔ یہ مسلمانوں سے علیحدہ ہیں۔ ان کے خیالات ان کے عزائم اور ان کے عقائد مسلمانوں سے جداگانہ ہیں۔ ان کا قبلہ مکہ مکرمہ نہیں بلکہ قادیان، لندن اور نیویارک ہے اور یہ سب کارنامہ سردار عبدالقیوم صدر آزاد جموں وکشمیر، کرنل راجہ محمد ایوب اور دوسرے باحمیت غیرت مند ممبران اسمبلی، علماء اسلام آزاد کشمیر کی غیرت مندانہ جہادی کوششوں کا نتیجہ تھا۔
اپنی اس تقریر میں مرزاناصر نے اور اسی طرح امیر جماعت ہائے ’’احمدیہ‘‘ آزاد کشمیر محمد منظور ایڈووکیٹ نے اپنی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ قرارداد پورے آزاد کشمیر کی آواز نہیں۔ کیونکہ اسمبلی سے گیارہ ممبر غیر حاضر تھے۔ آج جب کہ صدر آزاد کشمیر اس قرارداد کی توثیق بھی کرچکے ہیں اور پوری جرأت واستقامت سے مرزائی سازشوں کا مقابلہ کر چکے ہیں۔ اس بات کی وضاحت بے معنی سی نظر آتی ہے۔ تاہم مرزاغلام احمد قادیانی کی یہ ذریعت اسی طرح اپنے آپ کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ وگرنہ یہ قرارداد پورے آزاد کشمیر کی آواز تھی۔ کیا اس کی مخالفت میں کوئی آواز آٹھی؟ کیا کسی رکن اسمبلی نے تردیدی بیان جاری کیا؟ کیا مرزائیوں کے ایک محدود طبقے کے علاوہ پورے آزاد کشمیر میں اس قرارداد کا بھرپور خیرمقدم نہیں کیاگیا؟ کیا قرارداد کی حمایت میں جلوس نہیں نکالے گئے؟ کیا نوجوانان کشمیرنے قرارداد کو تسلیم کرانے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم نہیں کیا؟ کیا علماء اسلام نے اس کا دوسرے ممالک میں خیر مقدم نہیں کیا؟ کیا غیر حاضر ارکان اسمبلی نے کوئی اختلافی بیان دیا؟ غرضیکہ یہ آواز نہ صرف پورے آزاد کشمیر کی آواز تھی۔ بلکہ پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کی آواز تھی اور ان کے دلی جذبات کی تپش اور ایمانی جذبے کی حرارت اس میں شامل تھی۔ جماعت ہائے احمدیہ آزاد کشمیر کے امیر کوئی ایڈووکیٹ صاحب ہیں۔ انہوں نے اپنے پمفلٹ میں یہ موشگافی کی کہ: ’’یہ قرارداد مذہب کی آڑ میں ملک اور قوم سے ایک مہلک اور بھیانک غداری کے مترادف ہے اور جماعت احمدیہ کو محض بہانہ بنایا گیا ہے۔ یہ ریزولیوشن تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کی طرف ایک خطرناک قدم ہے۔‘‘
گویا بالغ رائے دہی کی بنیاد پر منتخب ہونے والی اسمبلی کے ممبران اور صدر مملکت محض اس لئے غدار ہیں کہ انہوں نے مرزائیوں کو اقلیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے سی آئی اے کے ایجنٹوں کو مزید تباہ کاری کاموقع فراہم نہیں کیا اور انہوں نے انگریز کے خود کاشتہ پودے کو بیخ وبن