آئے۔ چوروں کی طرح آگئے اور ہم ان دنوں بباعث کم فرصتی اور کام طبع کتاب کے تین گھنٹے سے زیادہ وقت خرچ نہیں کرسکتے۔ یاد رہے کہ یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ عوام کالانعام کے روبرو آپ وعظ کی طرح لمبی گفتگو شروع کردیں۔ بلکہ آپ نے بالکل منہ بند رکھنا ہوگا۔ جیسے صم بکم اس لئے کہ تاگفتگو مباحثہ کے رنگ میں نہ ہوجائے۔ اوّل صرف ایک پیش گوئی کی نسبت سوال کریں۔ تین گھنٹہ تک میں اس کا جواب دے سکتا ہوں اور ایک ایک گھنٹہ کے بعد آپ کو تنبیہ کی جاوے گا کہ اگر ابھی تسلی نہیں ہوئی تو اور لکھ کر پیش کرو۔ آپ کا کام نہیں ہوگا کہ اس کو سنادیں۔ ہم خود پڑھ لیںگے۔ مگر چاہئے کہ دوتین سطر سے زیادہ نہ ہو۔ اس طرز میں آپ کا کوئی ہرج نہیں ہے۔ کیونکہ آپ تو شبہات دور کرانے آئے ہیں۔ یہ طریق شبہات دور کرانے کا بہت عمدہ ہے۔ میں بآواز بلند لوگوں کو سناؤگا کہ اس پیش گوئی کی نسبت مولوی ثناء اﷲ صاحب کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہوا ہے اور اس کا جواب یہ ہے۔ اسی طرح تمام وسواس دور کردئیے جاویںگے۔ لیکن اگر یہ چاہو کہ بحث کے رنگ آپ کو بات کرنے کا موقع دیا جاوے تو یہ ہرگز نہیں ہوگا۔ چودھویں جنوری ۱۹۰۳ء تک میں اس جگہ ہوں بعد میں ۱۵؍جنوری کو ایک مقدمہ پر جہلم جاؤں گا۔ سو اگرچہ کم فرصتی ہے۔ مگر چودہ جنوری ۱۹۰۳ء تک ۳گھنٹہ تک آپ کے لئے خرچ کرسکتا ہوں۔ اگر آپ لوگ کچھ نیک نیتی سے کام لیں تو یہ ایک ایسا طریق ہے کہ اس سے آپ کو فائدہ ہوگا۔ ورنہ ہمارا اور آپ لوگوں کا آسمان پر مقدمہ ہے۔ خود خدائے تعالیٰ فیصلہ کرے گا۔
سوچ لو، دیکھ لو کہ یہ بہتر ہوگا کہ آپ بذریعہ تحریر جو سطر دوسطر سے زیادہ نہ ہو ایک گھنٹہ کے بعد اپنا شبہ پیش کرتے جاویںگے اور میں وہ وسوسہ دور کرتا جاؤںگا۔ ایسے صدہا آدمی آتے ہیں اور وسوسے دور کرالیتے ہیں۔ ایک بھلا مانس شریف آدمی ضرور اس بات کو پسند کرے گا۔ اس کو اپنے وسواس دور کرانے میں اور کچھ غرض نہیں۔ لیکن وہ لوگ جو خدا سے نہیں ڈرتے۔ ان کی تو نیتیں ہی اور ہوتی ہیں… اب آپ اگر شرافت اور ایمان رکھتے ہیں۔ قادیان سے بغیر تصفیہ کے خالی نہ جائیں دو قسموں کا ذکر کرتا ہوں۔ اوّل چونکہ میں رسالہ ’’انجام آتھم‘‘ میں خداتعالیٰ سے قطعی عہد کرچکا ہوں کہ ان لوگوں سے کوئی بحث نہیں کروںگا۔ اس وقت پھر اس عہد کے مطابق قسم کھاتا ہوں کہ میں زبانی آپ کی کوئی بات نہیں سنوںگا۔ صرف آپ کو یہ موقع دیا جائے گا کہ آپ اوّل ایک اعتراض جو آپ کے نزدیک سب سے بڑا اعتراض کسی پیش گوئی پر ہو۔ ایک سطر یا دو سطر حد تین سطر لکھ کر پیش کریں۔ جس کا مطلب یہ ہو کہ یہ پیش گوئی پوری نہیں ہوئی اور منہاج نبوت کی رو