خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
چاہے کسی پر بہتان تراشی کرنی پڑے چاہے کسی کے پیچھے کسی کو لگانا پڑے میری اپنی بنے …… چاہے جو کچھ ہو …… اس کے لئے دوسرے کی بگاڑنی پڑے تو کوئی دریغ نہیں۔ اگر اس بنیاد پر جی رہا ہے … تو جتنے چاہے سفید پوشاک پہنتا ہو … جتنی چاہے اچھی سے اچھی غذا کھاتا ہو۔ جتنی چاہے اچھی سے اچھی زبان بولتا ہو… جتنی چاہے لوگ اس کو سلامی بھرتے ہو… لیکن ؟ یہ بھیڑیا ہے، … اس لئے کہ بھیڑئے کا کام یہ ہوتا ہے …جب وہ بھوکا ہوتا ہے… اور کسی بکری پر حملہ کرتا ہے۔ وہ اس کو نہیں دیکھتا … کہ کسی بیوہ کی ہے ۔۔۔۔ یا یتیم کی، پر دیسی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا دیسی کی اپنوں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پرائے کی۔۔۔۔۔۔ ہم نہیں جانتے کس کی ہے ہم بھوکے ہیں ہمیں پیٹ بھرنا ہے۔ جب انسان اس بنیاد پر آجاتا ہے… ہمارے مسائل حل ہوجائیں… ہماری خواہشات پوری ہوجائیں۔ ہماری چاہتیں پوری ہوجائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے سارے کام بن جائیں۔ چاہے کسی کی عزت سے کھیلنا پڑے ۔۔۔۔ کسی کی لڑکی کو بھگانا پڑے کسی کے گھر میں آگ لگانا پڑے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چاہے کسی کو دن دھاڑے لوٹنا پڑے… ہم اسے نہیں جانتے جب انسان اس بنیاد پہ آجاتا ہے تو کہنے کوتو وہ انسان ہے … لیکن وہ