خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
ہر زمانے میں انسانوں نے آواز لگائی ہے …لیکن ہر زمانے میں انسانوں کی آوازوں کا تعلق مخلوقات سے رہا ہے …انبیاء علیہم الصلوٰۃ والتسلیم کے راستہ سے جو آواز لگوائی وہ براہ راست خالق سے ہونے کی آواز ہے۔ لوگو! لاالہ الا اللہ کہلو …… کامیاب ہوجاؤ گے۔ زمینوں سے ہونے کو بولنا چھوڑ دو … زمینوں کے پیدا کرنے والے اللہ سے ہونے کو بولو آسمانوں سے ہونے کو بولنا چھوڑدو …… آسمانوں کے بنانے والے اللہ سے ہونے کو بولو ان دونوں کے درمیان جتنی چھوٹی بڑی شکلیں اور جتنی قسمیں ہیں … سب مخلوق ہیں۔ شب گریزاں ہوگی آخر جلوہ خورشید سے یہ چمن معمور ہوگا نغمہ توحید سے