خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
ہم محمد رسول اللہؐ کے امتی ہیں، ہمارے نبی نے زندگی کے ہرشعبہ میں ایمان کے ساتھ چلنا سکھایا ہے۔ آپﷺ نے شادیاں بھی کی ہیں آپﷺ کا گھر والوں کے ساتھ رہن سہن بھی ہے آپ ﷺ نے کھانا بھی کھایا ہے، آپ ﷺنے کپڑے بھی پہنے ہیں ان سب کے ساتھ آپ کا اقتدار کے ساتھ تعلق آپﷺ کا اللہ کے ساتھ کا معاملہ …… یوں کہ سب سے اونچی شکل جو ہوسکتی ہے اللہ کے ساتھ تعلق کی، وہ شکل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہے، ایسا آپ کا اپنا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے… لیکن اسی وقت میں مخلوق کے ساتھ میں آپ کا برتاؤ… گھر والوں کے ساتھ رہن سہن… حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ سرکاردوعالمﷺ گھر میں تشریف لاتے اور ہم گھر والوں کے ساتھ اس طرح رہتے جیسے گھر کے ایک فرد ہیں…… لیکن حضرت بلالؓ کی اذان سن کر آپﷺ ہمارے درمیان سے ایسے اٹھ کھڑے ہوتے کہ جیسے ہم کو جانتے ہی نہیں ؟ ایمان سیکھنے کا مطلب…؟ نواسوں کے ساتھ کا پیار…؟ حضور ؐ سجدہ میں ہے حسنین میں سے کوئی آکر سوار ہوجاتا ہے آپ کی پشت مبارک پر، حضور ؐ ان کی لاڈ میں اپنا سجدہ لمبا کردیتے ہیں، بچوں کے ساتھ پیار کرنا، گھروالوں کے ساتھ بیٹھا، اٹھنا۔ اپنی کمائی کی شکلیں دیکھنا اپنی محنت مزدوری دیکھنا اپنا کاروبار دیکھنا ان میں حلال و حرام کی تمیز کے ساتھ رہنا