خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
ذات ہے جس نے جو کچھ کیا ہے وہ بلا شرکت غیر کیا ہے۔ کائنات کا ذرہ ذرہ آسمان اور آسمانی دنیا کی تمام مخلوقات زمین اور اس کے اوپر کی تمام مخلوقات زمین کے اندر کی تمام مخلوقات شکلیں جتنی چاہے بنی ہوئی ہوں اور جتنی چاہے مختلف ہو ں ان تمام مخلوقات کا پیدا کرنے والا تن تنہا ایک وحدہٗ لاشریک لہ ہے ۔ جس نے چاند کو بھی زندگی دے رکھی ہے جس نے سورج کو بھی زندگی دے رکھی ہے جس نے آسمان و زمین کو زندگی دے رکھی ہے جس نے پہاڑوں، دریاؤں، سمندروں اور نہروں کو دے رکھی ہے جس نے انسانوں، اور جناتوں کو دے رکھی ہے جس نے جانوروں، چرندوں، پرندوں اور درندوں کو دے رکھی ہے جس نے کائنات کی ہر مخلوق کو زندگی دے رکھی ہے پھر اس نے اس انسان کے لئے جو ایک اشرف المخلوقات ہے، حق تعالیٰ نے خود اس کو اپنی خلافت کا جوڑا پہنایا ہے، اسی لئے اس نے جتنا اس انسان کے لئے اہتما م کیا ہے۔ اس کی تعلیم کا…… اس کی تربیت کا …… اس کی رہبری کا اس کے لئے آسمان سے کتابیں ہیں ……آسمان سے صحیفے ہیں پھر انبیاء علیہم الصلوۃ والتسلیمات کے نمونے ہیں، اور ان کے اسوے ہیں، اس میں کہیں سے کہیں…… کسی آسمانی صحیفے میں۔