خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
کاروباری زندگی … انفرادی زندگی عقیدہ …… عبادت عمل …… مسجد خانقاہ ……مدرسہ زندگی کے ہر شعبہ میں امت کا حد سے تجاوز کرنا یہ باعث بنا ہوا ہے پریشانی کا، علاج؟ علاج؟ کہ جو جہاں ہے وہیں سے الٹے پیر واپس اس محنت پر آئے جس محنت پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم امت کو ڈال کر گئے تھے، اس وقت امت پوری، دین سیکھنے والی، دین پر چلنے والی اور دین کی دعوت دینے والی تھی حضرت محمدؐ امت کے ہر طبقہ کے ہر فرد کو ایمان کا داعی بنا کر پورے دین کا داعی بناکر دعوت کی راہ میں جان و مال کو جھونکنے والا بنا کر دعوت کی راہ میں مجاہدوں کی شکلوں کے ساتھ چلنے والا بناکر دعوت کی راہ میں جنت کے شوق میں آگے بڑھنے والابناکر حضورؐ اس امت کو چھوڑ کر گئے تھے ۔ امت عیش کے نقشوں میں کھو گئی امت جہالت کے سمندر میں ڈوبکیاں کھانے لگی اور نشہ ایسا ہے …… جیسے شراب کے نشے والے کو بہن بیٹی ماں بیوی کی تمیز نہیں