خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
تمہارا خریدار …صرف اور صرف اللہ ہے لیکن جب آدمی اللہ کی خریداری پر راضی نہیں ہوتا … تو پھر جس بھاؤ چاہتا ہے …زبان بیچ دیتا ہے۔ جس بھاؤ چاہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آنکھیں بیچ دیتا ہے، جس بھاؤ چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ جذبات بیچ دیتا ہے جس بھاؤ چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹانگیںاور ہاتھ بیچ دیتا ہے جیسے دیکھا ہوگا … منڈی میں چلے جاؤ … تو پورا جانور بھی بکتا ہے… پورا بکرا لے لو… پوری بکری لے لو… پورا مینڈھا لے لو… پورا جانور بھی بکتا ہے۔ اور گوشت کی دکان پر چلے جاؤ … صرف کلیجی چاہتے تو وہ لے لو … پھیپھڑے چاہتے تو وہ لے لو دل گردے چاہتے ہو تو وہ لے لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دشت اور ران چاہتے ہو تو وہ لے لو کھر ی پائے چاہتے ہو تو وہ لے لو ۔۔۔۔۔ پورا بھی بکتاہے، ٹکڑے بھی بکتے ہیں وائے ناکامی! کہ ہم بھی اسی رو میں بہہ رہے ہیں ۔ اور انسان … پورا بھی بکتا ہے … ٹکڑے بھی بکتے ہیں اس کی زبانیں بک رہی ہیں … اس کی نگاہیں بک رہی ہیں اس کے جذبات بک رہے ہیں …اس کے کانوں کی شنوائی بک رہی ہے اس کے قدموں کا چلنا بک رہا ہے ہمیں تو قرآن نے یہ کہا ہے… نہ کسی عورت نے ایسا جنا ہے… نہ جن سکتی ہے…جو تمہارے جذبات کا سودا کرلے… جو تمہاری نگاہوں کو خریدلے … تمہارا خریدار صرف اللہ ہے ۔