مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
اس کتاب کا تعارف حضرت حکیم الامّت تھانوی نوراللہ مرقدہٗ کے خلیفۂ ارشد محی السنّہ حضرت اقدس مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے ظاہری و باطنی اوصاف سے نوازا تھا ، حضرت نے اپنی ساری عمر اشاعتِ دین ، اصلاحِ اُمّت اور احیاء السنہ کے لیے وقف کردی تھی، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے متعدد مدارسِ دینیہ قائم فرمائے جو نمایاں ترقی حاصل کررہے ہیں۔ آپ نے اپنے مُرشد کے طریقے پر اخلاق و معاملات کی اصلاح اور تربیت و تزکیہ،تعلیم و تدریس کی خدمات بھی پورے انہماک کے ساتھ انجام دیں۔ سفر پاکستان کے موقع پر دارالعلوم کراچی، مدرسہ عربیہ نیوٹاؤن اور دیگر دینی اداروں میں علماء اور طلباء اور عوام کے سامنےمحی السنہ حضرت اقدس مولانا شاہ ابرار الحق صاحب کے بصیرت افروز بیان اور دیگر مجالس و محافل میں ارشاد فرمودہ ملفوظات کو آپ کے اجل خلیفہ عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے نہایت احتیاط، دلچسپی و دلجمعی کے ساتھ نوٹ فرمایا اور اس مجموعہ کو ’’مجالسِ ابرار‘‘ کے نام سے شایع فرمایا تاکہ ان غائبین تک بھی یہ اصلاحی باتیں پہنچ کر مفید ثابت ہوں جو ان مجالس میں حاضر نہ تھے۔