مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
اللہ تعالیٰ کے انعامات۔ خلاصہ یہ ہوا کہ کسی کی وفات اور موت پر ایک دوسرے سے جدائی ہوتی ہے مگر ہر ایک کو بہتر چیز ملتی ہے۔ پھر تو موت طرفین کے لیے نافع ہی ہوئی کہ ہر ایک کو بہتر چیز ملی۔ ۵۔ ایک بات یہ بھی سوچنے کی ہے کہ موت سے علیحدگی و جدائی عارضی ہے، جیسے کسی کا تبادلہ پاکستان ہوجائے اور وہ کسی عذر سے نہ آسکے تو پاکستان جاکر اس سے ملاقات ہوسکتی ہے،اس خیال سے زیادہ حزن و ملال نہیں ہوتا۔ بس یہی حالت موت کی ہے۔مرنے والا یہاں نہیں آتا، یہاں والے وہاں پہنچ کر ملاقات کرتے ہیں، جیسا کہ احادیث ِپاک میں تفصیل سے اس کا بیان ہے۔اسی مضمون کو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ میں کہ ہم سب اللہ کے بندے و غلام ہیں (مالک کو حق ہے انتظام و تبادلے کا،تبادلے سے اگر غم ہو تو یہ سوچو کہ ) ہم سب وہیں جانے والے ہیں جہاں تبادلہ ہمارے عزیز و دوست کا ہوا ہے۔ والسلام ناکارہ ابرار الحق ۱۷؍شعبان المکرّم ۱۳۹۹ ھ ٭٭٭٭ درد عشق حق بھی تم حاصل کرو لاکھ تم عالم ہوئے فاضل ہوئے یک زمانے صحبتے بااولیا جس نے پائی ہے وہی کامل ہوئے