مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
کریں اور کوتاہی معلوم ہونے پر اس کی تلافی کریں اور آیندہ کے لیے احتیاط رکھیں۔(مستحب ہے) ۹)’’دعوۃ الداعی‘‘ کی جملہ ہدایات کے موافق عمل درآمد کرے، وہ میسر نہ ہو تو ’’تفہیم المسلمین و تعلیم المسلمین‘‘ کی ہدایات کو پیشِ نظر رکھے۔ بالخصوص وہ ہدایت کہ ہر ایک اپنا مشغلہ تبلیغ کو بنالے یعنی انفرادی طور پر حتی الوسع فہمایش دوسروں کو کرے مگر آدابِ تبلیغ کے ساتھ،اور جس امر میں کوئی خلجان ہو یا مزید تشریح و تحقیق مطلوب ہو اس کو اصل مرکز یا قریب کے مرکز میں تحریر سے یا زبانی حل کریں۔ 1۰)یہ ذہن میں رکھے اور بضرورت اس کا لوگوں پر اظہار کرے کہ ہم سب کا اصل مقصود دین سیکھنا اور سکھانا ہے۔اس خدمت کو مختلف طریقوں سے مختلف جماعتیں کررہی ہیں،کوئی طریقہ مقاصدِ دین سے نہیں۔ اسی لیے کسی ایک طریقے کی پابندی لازمی یا ضروری نہیں، جس کو جس طریق سے مناسبت ہو اُس طرح خدمت کرے۔ البتہ اُصولِ دین کے خلاف کوئی طریقہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کسی کے طریق کے بارے میں کوئی شبہ ہو تو کسی محقق عالم سے استفسار کرے اور حسبِ ہدایت عمل کرے ۔بحث و مباحثہ میں نہ پڑے۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ نا کارہ خادم ابرار الحق عفا عنہ ناظمِ مجلس دعوۃ الحق ہردوئی (یو۔پی) ۱۳؍ رجب المرجب ۱۳۷۹ھ 29؍جنوری 1960ء