مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
ب:اہلِ محلہ یا اپنی بستی یا دوسری بستی والوں کو دین کی طرف متوجہ کرنا یا تبلیغ کرنا بھی بہت ہی فضیلت کا کام ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص کسی کوتاہی میں مبتلا ہے اور قرائن سے غالب گمان ہے کہ سمجھانے سے وہ مان لے گا تو ایسی صورت میں واجب چیزوں کی تبلیغ و فہمایش واجب ہے اور مستحب کی مستحب۔ اور اگر غالب گمان یہ ہے کہ وہ نہ مانے گا تو تبلیغ و فہمایش واجب نہیں، گو بہت فضیلت اور ثواب کی بات ہے۔؎ اس کے ساتھ آدابِ تبلیغ کی بھی رعایت رکھے جو آگے مذکور ہیں۔ احکامِ تبلیغ کی تفصیل اشرف الہدایات کے بابِ اوّل میں ملاحظہ کریں۔ ۱۸) جب کوئی خاص حالت پیش آوے خواہ اس کا تعلق خوشی سے ہو خواہ غمی سے اس میں شریعت کا حکم اگر معلوم نہ ہو تو معلوم کرکے اس کے موافق عمل کرے (اکثر حالات کا علم اصلاح الرسوم سے حاصل کیا جاسکتا ہے) اور کسی کی مخالفت یا اعتراض کی پرواہ نہ کرے ؎ سارا جہاں خلاف ہو پرواہ نہ چاہیے مدِّ نظر تو مرضئ جانا نہ چاہیے اب اس نظر سے جانچ کے تو کر یہ فیصلہ کیا کیا تو کرنا چاہیے کیا کیا نہ چاہیے ۱۹)حسبِ ذیل کتابیں یا ان میں سے جو مل سکیں مطالعے میں رکھیں اور جو باتیں سمجھ میں نہ آویں تو کسی محقق سے پوچھ لیا کریں: حیات المسلمین، تبلیغِ دین ، تسہیل قصد السبیل، اصلاح الرسوم، حقوق الاسلام، سیرتِ خاتم الانبیاء، بہشتی زیور، آداب المعاشرت، تعلیم الدین،حکایاتِ صحابہ، صفائی معاملات، جزاء الاعمال، فروع الایمان، علاماتِ قیامت، محاسنِ اسلام، مواعظ و ملفوظاتِ حضرت حکیم الامّت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ، نشرالطیب، فضائلِ ذکر، فضائلِ صدقات، فضائلِ حج، ------------------------------