مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
حَامِدًا وَّمُصَلِّیًا وَّمُسَلِّمًا،اَمَّا بَعْدُ اللہ تعالیٰ نے جب مجلس دعوۃ الحق کے کام کرنے کی توفیق بخشی اور تفہیم المسلمین و مقامی اصلاح اشرف النظام کی ہدایت کے موافق کام شروع کیا گیا اور لوگوں کو حسبِ ترتیب تصحیحِ کلمات اور نماز و جماعت کی طرف متوجہ کیا جانے لگا تو ضرورت محسوس ہوئی کہ غیر اہلِ علم مبلّغین کے لیے خطابِ خاص کی ضرورت سے کچھ مضمون مُرتّب ومتعیّن کردیا جائے تاکہ یہ حضرات عوامی تبلیغ کے مفاسد سے بچیں،اور گفتگو میں حدود سے آگے نہ بڑھیں،اور عام مسلمان غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔ چناں چہ اللہتعالیٰ پر بھروسا کرکے کلمۂ طیبہ کی درستی اور نماز باجماعت کے لیے اوّلاً کچھ عنوانات مرتب کیے گئے جو مبلّغین اور عوام دونوں کے لیے نافع ثابت ہوئے۔ اب چند اور مضامین اور عنوان بھی مرتّب کردیے گئے ہیں۔ اس کا نام ’’اشرف الخطاب‘‘ تجویز کیا جاتا ہے۔ رفتہ رفتہ اس میں ان شاء اللہ تفہیم المسلمین کی ترتیب کے مدِّنظر حسبِ ضرورت اضافہ ہوتا رہے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائیں اور اس ناکارہ کی نجات و مغفرت کا سبب بنائیں۔ ناکارہ خادم ابرار الحق عفااللہ عنہ ۲۶؍جمادی الاولیٰ ۱۳۷۰ھ