مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
(۶) بدون پوری رغبت کے کھانا ہر گز نہ کھائیں۔ (۷) بدون سخت تقاضے کے ہمبستر نہ ہوں۔ (۸) بدون سخت حاجت کے قرض نہ لیں۔ (۹) فضول خرچی کے پاس نہ جاویں۔ (۱۰) غیر ضروری سامان جمع نہ کریں۔ (۱۱) سخت مزاجی و تند خوئی کی عادت نہ کریں، رِفق اور ضبط اور تحمل کو اپناشعار بناویں۔ (۱۲) ریا و تکلّف سے بچیں۔ اقوال و افعال میں بھی ،طعام و لباس میں بھی۔ (۱۳) مقتدا کو چاہیے کہ امراء سے بدخلقی نہ کرے اور نہ زیادہ اختلاط کرے اور نہ ان کو حتی الامکان مقصود بناوے، بالخصوص دنیوی نفع حاصل کرنے کے لیے۔ (۱۴) معاملات کی صفائی کو دیانات سے بھی زیادہ مہتم بالشان سمجھیں۔ (۱۵) روایات و حکایات میں بے انتہا احتیاط کریں۔ اس میں بڑے بڑے دیندار اور فہیم لوگ بے احتیاطی کرتے ہیں، خواہ سمجھنے میں یا نقل کرنے میں۔ (۱۶) بلا ضرورت بالکلیہ اور ضرورت میں بلا اجازت و تجویز طبیبِ حاذق شفیق کے کسی قسم کی دوا ہر گز استعمال نہ کریں۔ (۱۷) زبان کی غایت درجہ ہر قسم کی معصیت و لا یعنی سے احتیاط رکھیں۔ (۱۸) حق پرست رہیں۔ اپنے قول پر جمود نہ کریں۔ (۱۹) تعلقات نہ بڑھائیں۔ (۲۰) کسی کے دنیوی معاملے میں دخل نہ دیں۔ میں اپنے تمام منتسبین سے درخواست کرتاہوں کہ ہر شخص اپنی عمر بھر یاد کرکے ہرروز سورۂ یٰسین شریف یا تین بار قل ہواللہ شریف پڑھ کر مجھ کو بخش د یا کرے، مگر اور کوئی امر خلافِ سنت بدعات عوام و خواص میں سے نہ کریں۔ حتی الامکان دنیا و مافیہا سے جی نہ لگاویں اور کسی وقت فکرِ آخرت سے غافِل نہ