مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
بعد نمازِ مغرب ایک صاحب نے کہا کہ ہماری طبیعت ٹھیک نہیں رہتی ہے، بعض لوگ سحر کا شبہ بتاتے ہیں۔فرمایا: آپ حسب ذیل کام کریں: ۱) سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس تین، تین بار پڑھ کر صبح شام اپنے اوپر دم کریں۔ ترمذی شریف کی روایت ہے کہ اس کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہ پہنچاسکے گی۔ ۲) یَاسَلَامُ۱۳۱بار اوّل آخر درود شریف ۳،۳بار پڑھ کر جہاں تکلیف ہو ہر نماز کے بعد دم کرلیں۔ ارشاد فرمایاکہ صالحین کی وضع قطع کی نقل میں بھی بہت برکت ہے۔ جادوگروں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی وضع قطع بنائی، یہ مشابہت ان کی ہدایت کا سبب بن گئی۔ حق تعالیٰ کا فضل ہوگیا سب کو ایمان عطا ہوگیا۔ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ متشبہ بالصوفی کی بھی قدر کرو، کیوں کہ صوفیوں کے لباس کی نقل دلیل ہے کہ اس کے دل میں صوفیوں کی یا محبت یا عظمت ہے۔ ہمیشہ نقل کا سبب دو ہوتے ہیں: یا تو جس کی نقل کرتا ہے اس کی محبت ہوگی یا اس کی عظمت ہوگی۔ پس جو لوگ صالحین کی وضع قطع ترک کرکے اہلِ مغرب کی وضع قطع کی نقل کرتے ہیں یا تو ان کے دلوں میں ان کی محبت ہے یا عظمت ہے ۔اور حق تعالیٰ فرماتے ہیں:وَلَاتَرۡکَنُوۡۤااِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا؎ظالموں کی طرف میلان نہ ہونا چاہیے۔ لباس صلحاء کا اختیار کرنے والا ان شاء اللہ تعالیٰ محروم نہ رہے گا۔ ایک شخص آزاد طبع تھا، جب مرنے لگا تو اپنے گھر والوں سے کہا: میری داڑھی پر آٹا چھڑک دو۔ جب قبر میں سوا ل ہوا کہ یہ آٹا کیوں چھڑک رکھا ہے؟ جواب دیا کہ سنا ہے آپ بوڑھوں پر رحم فرمادیتے ہیں، تو بوڑھا نہیں مرا ہوں مگر بوڑھوں کی شکل آٹا چھڑک کر بنا لایا ہوں۔ اسی پر رحم فرمادیا ؎ ------------------------------