مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
ہوگئی۔ اتباعِ سنت کی برکت عجیب ہے۔’’ گلزارِ سنت ‘‘اور ’’تعلیم الدین‘‘ سے ایک ایک سنت روز یاد کرائی جائے اور طلبا اپنی نوٹ بک میں نوٹ کرلیں۔ ۳۳۸۔ ارشاد فرمایا کہ گھڑی کا مقصد تھا کہ صفِ اوّل میں نماز ادا کریں، تکبیرِ اولیٰ فوت نہ ہو، مگر آج کل گھڑی کا مقصد برعکس ہوگیا ہے یعنی کاہلی اور تاخیر کا سبب بن گئی ہے۔ گھڑی اس نیت سے دیکھتے ہیں کہ ابھی جماعت میں کتنے منٹ باقی ہیں۔ اور حُجرے میں باتیں کرتے رہتےہیں۔ ۳۳۹۔ ارشاد فرمایا کہ جوتے پر پالش کی، چہرے پر مالش کی، مکان پر پلاسٹر کی ضرورت ہے۔ہر جگہ جمال مطلوب ہے،مگر قرآنِ پاک کے جمال اور صحت سے پڑھنے کی فکر نہیں۔ ۳۴۰۔ ارشاد فرمایاکہ ایک ادارے میں حاضری ہوئی۔’’شرح تہذیب‘‘ اور ’’مقامات‘‘ یاد ہے مگر کھانے پینے اور نماز کی سنتیں یاد نہیں۔ ۳۴۱۔ ارشاد فرمایا کہ جہاں سنتوں کو خوب پھیلایا گیا وہاں کے عوام سے وہ بدگمانی جو ہمارے اکابر کے ساتھ تھیجاتی رہی۔ اور ان کی سمجھ میں آگیا کہ یہ تو بڑے ہی اصلی عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ہر سنت کا طریقہ اسہل، اجمل اور اکمل ہے۔ ۳۴۲۔ ارشاد فرمایاکہ غیبت کرنا مردہ بھائی کا گوشت کھانا کیوں ہے؟ کیوں کہ جس کی غیبت کی جارہی ہے وہ غائب ہونے کے سبب اپنے الزام کے عدمِ دفاع میں مثلِ مردہ ہے۔ ٭٭٭٭