مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
حفاظت کریں۔ دل میں بُرے خیالات نہ لائیں۔ اور آنکھ سے نظرِ بد نہ کریں۔ پھر ان شاء اللہ بہت بڑے ولی ہوں گے۔ اگر کوئی نہ معتقد ہو تو نہ ہو،مگر میں تو ایسے طلبہ کی ولایت کا بڑا معتقد ہوں۔ ۱۰) ہر دن ہر ہفتہ میں یہ خیال کرلیا کرے کہ میں نے کیا ترقی کی۔ اس سے پہلے دن اور پہلے ہفتہ میں مجھے کتنا علم تھا اور اب کتنا ہے۔ اور کیا کیا باتیں زیادہ معلوم ہوئیں۔ اور جو زیادہ معلوم ہوئی ہوں انہیں ذہن میں اچھی طرح بٹھالے۔ اور اسی کے مطابق عمل کرے،کیوں کہ مقصود علم سے صرف عمل ہی ہے ورنہ علم بغیر عمل کے کسی کام کا نہیں، بلکہ علم ہو اور عمل نہ کرے تو زیادہ گناہ گار ہوگا۔ ۱۱) شعرِ ذیل کو عربی خواں طلباء یاد کرلیں، اور ہر ایک کی گرد ان صغیر و کبیر خوب یاد کرلیں۔اور تعلیلیں بھی خوب مشق کرلیں۔اور گردان میں اس کا بھی خیال رکھیں۔ ثلاثی مجرد مزید دونوں کی گردانیں اور’’ تیسیرالمبتدی ‘‘کے مصادر یاد کرکے ان کی گردانیں بھی مشق کرلیں۔ وہ شعر یہ ہے ؎ صحیح ست و مثال ست و مضاعف لفیف و ناقص و مہموز و اجوف اورادب کے لیے جہاں تک ہوسکے عربی اشعار یاد کرلیں۔خصوصاً اشعارِ دعائیہ وصلواتیہ، تاکہ ادب بھی آجائے اور مغز ِعبادت جو دُعا ہے، وہ بھی حاصل ہوجائے۔ ٭٭٭٭ نقش قدم نبی ﷺ کے ہیں جنت کے راستے اللہ تعالیٰ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے