مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ؎ سب تعریفیں خدا کے لیے جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمان بنایا۔ ۱۹) پھر جب دستر خوان اُٹھایا جائے تو یہ دُعا پڑھنا مسنون ہے: اَلْحَمْدُ لِلہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًامُّبَارَکًافِیْہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَّلَامُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا؎ سب تعریف اللہ کے لیے ہے ایسی تعریف جو بہت ہو پاکیزہ ہو اور بابرکت ہو۔ اے ہمارے رب! ہم اس کھانے کو کافی سمجھ کر یا بالکل رُخصت کرکے یا اس سے غیر محتاج ہوکر نہیں اُٹھارہے ہیں۔ ۲۰) مہمان کو گھر کے دروازے تک پہنچانا بھی سنت ہے۔ ۲۱) مہمان کی خاطر مدارات کرو۔ ایک روز کسی قدر تکلّف کا کھانا کھلادو، تین دن اس کی مہمانی کا حق ہے۔ مہمان کو بھی زیبا نہیں کہ میزبان کے گھر جم ہی جائے کہ وہ تنگ ہوجائے۔ ۲۲) کھانے کے وقت جوتا اُتار کر کھانا چاہیے۔ ۲۳) پانی بسم اللہ کہہ کر پینا اور پی کر الحمدللہ کہنا۔ ۲۴) پانی کو ایک سانس میں نہ پینا اور تین سانس میں پینا، اور سانس لیتے وقت برتن سے منہ کو الگ کرنا۔ ۲۵) مشک سے منہ لگاکر نہ پینا یا کوئی بھی ایسا برتن ہو جس سے دفعتاً پانی زیادہ آجانے کا احتمال ہو یا یہ اندیشہ ہو کہ اس میں کوئی سانپ یا بچھو آجائے۔ ۲۶) پانی پی کر اگر دوسروں کو بھی دینا ہے تو پہلے داہنے والے کو دیں اور پھر اسی ترتیب سے دور ختم ہو۔ ۲۷) برتن کے ٹوٹے ہوئے کنارے کی طرف سے نہ پینا۔ اس سے حدیث میں منع فرمایا گیا ہے۔ ------------------------------