مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
۷) ہاتھ دھوکر برتن پکڑنا۔ ۸) بیت الخلاء میں داخل ہونے سے قبل یہ دُعا پڑھنا: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآئِثِ؎ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت ۔ ۹) بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت پہلے اُلٹا پاؤں رکھنا اور نکلتے وقت داہنا پاؤں پہلے نکالنا۔ ۱۰) قدمچہ پر سیدھا پاؤں رکھنا، اُترنے میں اُلٹا پاؤں پہلے نیچے رکھنا۔ ۱۱) بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد غُفْرَانَکَ پڑھے، اور یہ دُعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْ؎ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور مجھے چین دیا۔ ۱۲) وضو سنت کے مطابق گھر پر کرنا۔ ۱۳) گھر سے جاتے وقت یہ دُعا پڑھنا: بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ؎ ۱۴) اطمینان سے جانا، دوڑ کر نہ چلنا۔ ۱۵) مسجد میں داخل ہونے کی دُعا پڑھنا یعنی بِسْمِ اللہِ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ اور مسجد میں داہنا پیر داخل کرنا او ر اعتکافِ نفلی کی نیت بھی کرلینا کہ یا اللہ! جب تک مسجد میں رہوں گا نفلی اعتکاف کی نیت کرتا ہوں۔ اس طرح مفت میں اعتکاف کا ثواب ملے ------------------------------