مجالس ابرار |
§ہم نوٹ : |
|
حَامِدًا وَّمُصَلِّیًا وَّمُسَلِّمًا،اَمَّابَعْدُ جب اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے ’’مجلس دعوۃالحق‘‘ کے کام کو شروع کرنے کی توفیق بخشی تو اس کے لیے ایک تفصیلیِ نظامِ اصلاح کی سخت ضرورت محسوس ہوئی تاکہ لوگ عوامی تبلیغ کے مفاسد سے حتی الامکان بچ سکیں جن کا ذکر مقدمۂ ’’اشرف النصائح‘‘ میں آچکا ہے۔ نیز یہ کہ بلا نظام و انتظام کے کام میں استحکام وبرکت نہیں ہوتی۔ سو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس کی تفصیلی صورت اس ناکارہ کو مرتب کرنے کی توفیق بخشی جس پر بحمداللہ تعالیٰ عمل کرنے سے جا بجا اس کا نفع ظاہر ہوا اور ہورہا ہے۔ اب احباب کے اصرار اور ضرورت کی بنا پر اس نظام کو شایع کیا جارہا ہے: ۱)مجلسِ دعوۃ الحق کے قیام کے اُصول۔ ۲)گھریلو اصلاح کے اُصول۔۳)مقامی اصلاح کے اُصول۔۴)بیرونی اصلاح کے اُصول۔ اس مجموعے کا نام ’’اشرف النظام لاصلاح العام والتام‘‘ تجویز کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو قبول اور اس ناکارہ کے لیے مغفرت کا سبب بناویں۔ نیز اہلِ علم و غیر اہلِ علم حضرات مبلّغین کی خدمت میں درخواست ہے کہ جن کے ذہن میں کوئی مفید مشورہ آئے اس سے مطلع فرماکر ممنون فرماویں،اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر مرحمت فرمائیں گے۔ والسلام ناکارہ خادم ابرار الحق عفا اللہ عنہ ۱۳؍رجب ۱۳۷۹ھ