مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
۴) حضرت ڈاکٹر عبدالحی صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ مولانا کے علوم سے اور وعظ سے مجھے نہایت خوشی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مولانا کو بڑی ترقیات سے نوازا ہے۔ ۵) حضرت بابا نجم احسن صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ مولانا یادگارِ حکیم الاُمت ہیں۔ احقر کے قلب میں شدت سے یہ داعیہ پیدا ہوا کہ ان کو طباعت سے آراستہ کردیا جائے تاکہ دوسرے طالبینِ حق بھی مستفید ہوسکیں، احقر نے حضرتِ اقدس سے اس کی اجازت بھی حاصل کرلی۔ حضرتِ اقدس فداہ روحی سے خصوصاً اور جملہ ناظرینِ کرام سے عموماً احقر دُعائے مغفرت بے حساب اور حُسنِ خاتمہ اور جنت میں صالحین کی معیت کے لیے عاجزانہ اور مضطربانہ درخواست عرض کرتا ہے ؎ سینکڑوں کو تو کرے گا جنّتی ایک یہ نا اہل بھی اُن میں سہی مجذوب رحمۃ اللہ علیہ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ وَ تُبۡ عَلَیۡنَا اِنَّکَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ بِحَقِّ رَحْمَتِکَ الْعَمِیْمِ وَبِحَقِّ نَبِیِّکَ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والتَّسْلِیْمُ احقرالمرتب محمد اخترعفااللہ عنہ ۴۔جی۲ ۱/۱ ناظم آباد ،کراچی ۴؍صفر المظفر ۱۳۹۷ھ