ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
منتہی کو اولاد کے مرنے پر آنسو نکنے کا منشا ترحم ہے ناگواری حکم خدا نہیں فرمایا کہ منتہی کو اولاد کے مرنے پر آنسو ناگواری ( حکم خداوندی ) سے نہیں نکلتے بکلہ ترحم سے نکلتے ہیں کہ وہ اپنی آنکھوں سے اپنے بچہ کی اس حالت کو دیکھ نہیں سکتا - اگر آنسو نہ نکلتے تو بچہ کا حق ادا نہیں ہوتا کیونکہ بچہ کا حق - بعض بلا میں خاصیت ہے کہ اس سے آنسو نکلا کرتے ہیں اور باوجود آنسو نکلنے کت وہ دل سے ناراض نہیں ہو تا جیسا مرچ کھانے والا دل سے ناراض نہیں ہوتا گو آنکھیں رورہی ہیں پس رضا والم جمع ہوسکتے ہیں - خلق معصیت اور کسب معصیت میں حکمت بیان کرنیکا فرق فرمایا کہ خلق معصیت میں حکمت بیان کرنا تو فعل حق میں حکمت بیان کرن اہے اس لئے محمود ہے کسب معصیت میں حکمت بیان کرنا قریب بکفر ہے - معصیت کرلینے سے مادہ معصیت کاقوی ہوجاتا ہے فرمایا کہ درحقیقت یہ شیطان کا ایک دھوکہ ہے کہ گناہ کرلینے سے تقاضا کم ہوجائے گا کیونکہ ارتکاب معصیت سےے فی الحال کچھ دیر کو تقاضا کم ہوجاوے گا مگر اس کا اثر یہ ہوگا کہ آئندہ کے لئے ماسہ معصیت قوی ہوجاوے گا اور ازالہ قدرت سے باہر ہوجائے گا - طاعات کے ساتھ تقاضا ئے معصیت موجب قرب ہے اور معصیت کے ساتھ عدم تقاضائے موجب قرب نہیں فرمایا کہ طاعات کے ساتھ تقاضائے معصیت کوجب قرب ہے اور معصیت کے ساتھ تقاضا موجب قرب نہیں ہوسکتا بلکہ ارتکاب سے پہلے جو اس تقاضا کی وہ مخالفت کرتا ہے وہ مقاومت نفس اور مجاہدہ کی ایک فروتھی جوموجب قرب ہے - نماز میں سنن کی رعایت زیادہ مقبول ہے فرمایا کہ اگر نماز سنت کے موافق ہوتو گو اس میں لاکھوں وساوس آئیں وہ خدا تعالیٰ