ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
مناسبت شیخ شرط طریق ہے فرمایا کہ اس طریق میں مصلح کے ساتھ مناسبت ہونا بڑی چیز ہے بدوں مناسبت کے طالب کو نفع نہیں ہوسکتا یہی وجہ ہے کہ عدم مناسبت کی بناء پر طالب کو مشورہ دیتا ہوں کہ مجھ سے تم کو نفع نہ پہنچے گا اگر تم چاہو تو کسی دوسرے مصلح کا نام بتلا دوں - اس طریق میں نفع کی شرط فرمایا کہ اگر پیر کا بھی پیر ہو اور اس کی طرف میلان نہ ہو تو اس سے نفع نہ ہوگا - یا جوج ماجوج کی غذا ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ' یاجوج ماجوج کی غذا کیا ہے - فرمایا کہ حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے ایک مرتبہ فرمایا تھا ( حضرت کتابیں بہت دیکھتے تھے - اس لئے باتیں زیادہ معلوم تھیں ) کہ غذا یاجوج ماجوج کے لشکر کی ایک سانپ ہے جو آسمان کی جانب سے روزانہ گرتا ہے وہ اتنا بڑا ہوتا کہ سب کو کافی ہوجاتا ہے - یاجوج ماجوج کو تبیلغ ہوجانے کی دلیل فرمایا کہ حضرت مولانا گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ سے سنا ہے کہ یاجوج ماجوج کی تبیلغ ہوچکی ہے اس لئے کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رات بھر اس دیوار کو چاٹتے ہیں اور کھودتے ہیں جو ان کے درمیان حائل ہے جب وقت آوے گا تو وہ یہ کہیں گے کہ ان شاء اللہ کل اس کو ختم کردیں گے - ان شاء اللہ کہنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو اللہ کا نام معلوم اورتبیلغ ہوچکی ہے یہ نئی بات معلوم ہوئی پہلے سے معلوم نہ تھی - شیشہ کی صورت کو تصویر نہیں کہہ سکتے فرمایا کہ شیشہ میں جو صورت نظر آتی ہے اس کو دوسری تصاویر پر قیاس نہیں کرسکتے اس لئے کہ اس کی تو صورت یہ ہے کہ یہ آپ کی نگاہ کی شعاع جو اس پر پڑتی ہے تو وہ شعاع واپس ہو کر چہرہ پر پڑتی ہے تو یہ چہرہ نظر آتا ہے - اس میں کچھ بھی نہیں - مرئی یہ خودہی ہوتا