ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
اتباع لازم سمجھو - بیعت صوری کی ضرورت نہیں - معصیت کو طاعت سمجھنا کفر ہے فرمایا کہ ایک شخص نظر بد کو مفید سمجھتا ہے تاکہ تقاضا فرد جاوے تو یہ شخص گویا معصیت کو مقدمہ طاعت کا بتاتا ہے اور مقدمہ طاعت کا طارت ہے اس لئے گویا وہ معصیت کو طاعت سمجھتا ہے اور یہ قریب بکفر ہے - قیامت کہ ہیبت فرمایا کہ ارے میاں قیامت کے دن انبیاء کا پتہ پانی ہوجائے گا - پیر بیچارے کی کیا ہستی ہے - حرص کا عجیب وغریب علاج اور اس کا فلاسفہ فرمایا کہ حرص کی حقیقت توبہ اور میلان الی الدنیا ہے اگر اس توجہ کو کسی دوسرے شے کی طرف پھیر دیا جاوے تو توجہ الی الدنیا نہ رہے گی اور اس سے جس چیز کی طرف توجہ کو پھیرا جاوے اگر وہ طبعا بھی محبوب ہو تو اس کی طرف توجہ اشد ہوگی اور اس سے توجہ الی الدنیا کا ازالہ بھی قوی ہوگا اور اگر ایسی شے طرف توجہ کی جاوے جو طبعا محبوب نہ ہو تو اس صورت میں توجہ کمزور ہوگی اب سمجھو کہ ہر شخص کو حق تعالیٰ کے ساتھ فطری تعلق ہے اور ذات حق کی طرف ہر ایک کو میلان طبعی ہے فقط مسلمان ہی کو نہیں بلکہ کافر کو بھی کیونکہ انسان کو جس چیز سے محبت ہوتی ہے تو کسی سبب سے ہوتی ہے اور وہ اسباب یہ ہیں - حسن وجمال 'یا جود ونوال یا فضل وکمال - اور جس میں یہ اسباب قوی ہوں گے اس سے محبت بھی قوی ہوگی - اور یہ معلوم ہے کہ یہ اوصاف بالذات حق تعالیٰ ہی میں ہیں - دوسری اشیاء میں بالعرض ہیں - پس یوں کہنا چاہئے کہ محبت اور میلان حقیقت میں حق تعالیٰ ہی کر طرف ہوتا ہے اور دوسری اشیاء کی طرف میلان اس وجہ سے ہے کہ ان میں صفات حق کاظل ظاہر ہورہا ہے - لیکن ان چیزوں پر نظر کا منحصر ہوجانا اس لئے ہے کہ لوگوں کو یہ خبر نہیں ہے کہ یہ اوصاف حقیقت میں حق تعالیٰ کے ہیں جس وقت یہ معلوم ہوگا کہ حضرت حق ہی محسن ومنعم ہیں اور وہی حسین و جمیل ہیں اور وہی صاحب فضل وکمال ہیں اور مخلوقات میں محض ان ظل ہے - اس وقت ہر شخص حق تعالیٰ