ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
پڑھنے کے مناسب ہے کیونکہ فرماتے ہیں اقرء باسم ربک جس میں بسم اللہ پڑھنے کا اشارہ نکلتا ہے اور بعض علماء نے رعایت خلافیات کے سبب کہا ہے اول تراویح میں الحمد پر پہلے پڑھ لے اور مناسب یہ ہے کہ مختلف طور سے پڑھ دیا کرے کبھی کسی سورت کے اول میں کبھی کسی کے قل ھو اللہ تعیین نہیں اور مفلحون تک پڑھنے میں سب کا اتفاق ہے - رہا قل ھو اللہ کا تین مرتبہ تو یہ محض معمول ہے کسی دلیل سے ثابت نہیں - تہزیب اس کا نام ہے کہ بناوٹ نہ ہو صاف بات ہو فرمایا کہ تہزیب اس کا نام ہے کہ بناوٹ نہ ہو - صاف بات ہو - چنانچہ گاؤں کے لوگ نہایت مخلص ہوتے ہیں - نانوتہ کے پاس آبہہ ایک گاؤں ہے - حضرت حاجی صاحب وہاں عرصہ تک قیام فرمارہا کرتے تھے - حضرت مولانا گنگوہی بھی اس موضع میں حضرت حاجی صاحب کے ہمرا تشریف لے جایا کرتے تھے - اس گاؤں سے لوگ آتے ہیں اور ان کو یہاں قیام کرنا ہوتا ہے صاف کہہ دیتے ہیں کہ ہم اتنے آدمی ہیں اور رات کو قیام کریں گے - اور میں اس بات کی بڑی قدر کرتا ہوں - میں ان کی چیز واپس نہیں کرتا ان میں کوئی کوئی بناوٹ نہیں ہوتی - پہلے آبہہ کے لوگ جمعہ پڑھا کرتے تھے - ایک دفعہ حضرت مولانا گنگوہی نے فرمایا کہ آبہہ ہمارا ہی ہے اور پھر ہمارے مسلک کے خلاف جمعہ پڑھتے ہیں - یہ خبر گاؤں میں پہنچی تو سب نے جمعہ پڑھنا چھوڑ دیا - موقع امتحان سالک ایک مرید کا خط آیا اس میں لکھا تھا کہ مجھ کو بخار آیا جس میں لذت اور تکلیف ملی تھی یعنی طبعی تکلیف تھی اور روحانی لذت اس پر فرمایا کہ جب یہ حالات پیدا ہونے لگیں تو سمجھ لو کہ اب دروازہ میں داخل ہوئے - لوگ کشف وکرامت کو دیھکتے ہیں مگر یہ موقع ہیں اتحان کے کہ موقع پر کیا باتیں پیدا ہوتی ہیں - سفارش کی حد فرمایا کہ اہل رسم کے نزدیک پیر وہ کامل ہے جو روٹی کھلاوے اور مرید وہ مقبول ہے جو خدمت کرے - ایک درویش یہاں آئے تھے مریدوں کو خوب روٹیاں کھلائیں حتیٰ کہ چھ