ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
نیز کمال عقل وتجربہ پر دال ہے - دین کی عزت کا خیال ؛عقل کا کمال فرمایا کہ ہماری طرف جو کچھ لوگوں کی توجہ ہے وہ سب دین کی بدولت ہے پس ہم کو اس دین کی عزت قائم رکھنے کی سخت ضرورت ہے اگر اس کی عزت نہ رہے پھر ہمیں کون پوچھتا ہے - کوئی فعل یا قول ہمارا ایسا نہ ہونا چاہئے جس سے دین کی ذلت یا بدنامی ہو - ف : - اس سے حضرت والا کی دین کی عزت کا خیال اور عقل کا کمال ثابت ہے - سلامتی طبیعت قوت استنباط فرمایا کہ اگر بڑی رقم کا کوہدیہ دیتا ہے تو گودینے والے کی حیثیت زیادہ ہو اور خلوص میں بھی کمی نہ ہو لیکن مجھے زیادہ معلوم ہوتا ہے اور طبیعت پو بوجھ سا معلوم ہوتا ہے اور واپس کو جی چاہتا ہے مگر ساتھ ہی ساتھ عذر شرعی سمجھ میں نہ آتا تھا مگر چونکہ طبعی بات کی مخالفت مشکل ہوتی ہے میں انکار کردیتا تھا اور یہ سمجھتا تھا کہ یہ طبعی معذوری ہے - سنت میں اس کی اصل نہیں ہے لیکن الحمد للہ میرا یہ شبہ جاتا رہا جب رہا جب سے کہ میں انے ایک حدیث دیکھئی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ کوئی خوشبو پیش کرے تو واپس مت کرو اور خود ہی اس کی علت فرماتے ہیں کیونکہ بار اس کا کچھ زیادہ نہیں ہوتا اور فرحت کی چیز ہے پس علت عدم رد کی خفیف المحمل ہونے کو بتلایا میں نے کہا الحمد للہ اس حدیث سے ثابت ہے کہ بوجھ پڑتا طبیعت پر یہ بھی ایک عزر معقول و مشروع رد ہدیہ کا ہے - ف : - اس سے حضرت والا کی طبیعت کا نہایت سلیم اور اوفق بالسنۃ ہونا اور اسستنباط صاف ظاہر ہے - زہد و استغناء فرمایا کہ مسلمانوں کو بے فکر کرنے لئے اچھی حیثیت بنا کر سفر کرنا عبادت ہے - چنانچہ دو چار جوڑے جو اچھے ہوئے وہی چھانٹ کر سفر میں لے جاتا ہوں تاکہ لوگ سمجھیں کہ اس کو کسی چیز کی حاجت نہیں سب بے فکر رہیں گے - ف : - اس سے حضرت والا کا زہد و استغناء صاف ظاہر ہے -