ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
معرفت اور حیقیقت فرمایا کہ معرفت اس کا نام ہے کہ دنیا کی قدردانی نہ ہو اور اس سے دل کو خالی رکھے بے ضرورت سامان جمع نی کرے - چیست تقویٰ ترک وحرام از لباس واز شراب وازطعام ہرچہ افزوں است اگر باشد حلال نزاد اصحاب درع باشد وبال زجر وتنبیہ کے ساتھ عدم تحقیر کا اجتماع ہوسکتا ہے فرمایا کہ نمازیوں کو زجر وتنبیہ تو کرو ومحض شفقت کی وجہ سے لیکن ان کو ذلت کی نگاہ سے نہ دیکھو اور اپنے کو ان سے افضل نہ سمجھو - پس زجر وتنبیہ تو اس بناپر کرو کہ یہ اپنی اراد یہ سے کام کیوں نہیں لیتے اور اپنے کو ان سے افضل اس لئے نہ سمجھو کہ یہ مونیست ہمارے ساتھ نہ ہوتی تو ہم بھی ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے یہ ہیں - تو دیکھئے زجر عدم تحقیر کے ساتھ کس طرح جمع ہوگئی - ریا حابط عمل ہے ۔۔ فرمایا کہ ریا احابط عمل ہے گو فرض سر سے اتر جاتا ہے لیکن مقبول نہیں ہوتا اور مقصود مقبولیت ہی ہے طریق قلندر کی تعریف فرمایا کہ طریق قلندر کے دوجز ہیں ایک عمل جو حیقیقت ہے طریق پارسائی کی اور دوسرا محبت طریق قلندر نام ہے ان دونوں کے مجموعہ کا - اصطلاح متقدمین قلندر وہ ہے جس میں اعمال ظاہرہ مستحبہ کی توتقلیل ہو لیکن محبت کی خاص رعایت ہو یعنی تفکر ومراقبہ زیادہ اور متاخرین کی اصطلاح میں یہ ہے کہ خوان ان اعمال کی تکثیر بھی ہو مگر غلبہ آزادی کو ہو لیکن آزادی خلق سے نہ کی خالق سے یعنی قلندر کو دنیا کی وضع اور رسوم اور دینویہ مصلحتوں کی پراوہ نہیں ہوتی - کامل مکمل کی تعریف فرمایا کہ کامل وہی جو قدم بقدم ہو جناب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے جس کا ظاہر ہو مثل ظاہر پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اور جن کا باطن ہو مثل باطن پیغمبر ( صلی اللہ