ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
اس کی زندگی بڑئ حلاوت ہوگی خیر دنیا خیر - عقبیٰ دونوں اسی کو حاصل ہوں گی - لا یعنی باتوں میں بڑا وقت برباد ہوتا ہے - مذمت جاہ فرمایا کہ بڑے بننے میں لوگوں کو خط ہے حالانکہ چھوٹے ہونے میں حظ ہے کیونکہ بڑے بننے میں سارے بار اس پر آجاتے ہیں - ہاں اگر منجابن اللہ کوئی خدمت اس کے سپرد ہوجائے تو اس کی اعانت ہوتی ہے اور خود بڑا بننے میں اعانت نہیں ہوتی - مولانا بڑے بننے کی مذمت میں فرماتے ہیں - خویش را رنجو سامو زار زار تاترا بیرون کنندد از اشتہار اشتہار خلق بند محکم است بند این از بند آہن کے کم است اور جبکہ وہ بڑائی بھی جو کہ بلا قصد خود بخود ملے وہ بھی محل خطرہ ہے تو بڑا بننے کا تو کچھ کہنا ہی نہیں اور ایسے لوگ کم ہیں کہ سامان بڑائی کا ہو اور گمان بڑائی کا نہ آوے - یہ صدیقین کا کام ہے - مدح و ذم یکساں ہونا علامت عدم کبر کی ہے فرمایا کہ جس میں کبر نہیں ہوتا اس کے نزدیک مدح وذم دونوں مساوی ہیں اس پر دونوں کا اثر نہیں ہوتا - حضرت مولانا یعقوب صاحب کی یہی حالت تھی کہ آپ پر مدح وذم کا بالکل اثر نہ ہوتا تھا مولانا کی اگر کوئی مدح کرتا آپ اپنے کام میں لگے رہتے اور جھک مار کر چلا جاتا ان کو تو اس سے بحث ہی نہ تھی - ان کی نظر حقیقت پر تھی - مابین الخطبتین دعا کی ترکیب ایک صاحب نے دریافت کیا کہ مابین الخطبتین جب امام جلسہ کرتا ہے تو دعا مانگتا درست ہے یا نہیں - فرمایا کہ دل سے دعا بدون حرکت لسان ہو تو جائز ہے - سکوت واجب اور دعا اس طرح جمع ہوسکتے ہیں - بدعتی کی امامت کا حکم ایک صاحب نے پوچھا کہ اگر بدعتی کے پیچھے نماز پڑھنے کو دل قبول نہ کرے تو کیا کرے