ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کرلئے جاتے ہیں - اگر پہلے سے کوئی تجویز نہ ہوتو پریشانی کبھی پاس نہ پھٹکے - اس لئے اہل اللہ سب زیادہ آرام وراحت ومسرت میں ہیں - ان کو کسی وقعہ سے پریشانی اور غم نہیں ہوتا کیونکہ وہاں تجویز کا نشان ہی نہیں ہے بلکہ تفویض کلی ہے - بس ان کا غم آخرت کا تو ہے اور کسی بات کا غم نہیں مگر غم آخرت ایسا نورانی اور لزیز ہے کہ اس بدلہ میں سلطنت بھی لینا نہیں چاہتے - غم دین خور کہ غم غم دین است کہ ہمہ غمہا فرد ترازین است غم دنیا مخور کہ بے ہودہ است ہیچ کس درجہاں نیا سودہ است آج کل کی ترقی کی حقیقت حرص ہے فرمایا کہ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے ام للانسان ماتمنی یا بھلا انسان کی ہر خواہش پوری ہوسکتی ہے یہی وجہ ہے کہ حریص کو کبھی راحت نہیں مل سکتی - ماکل ماییتمنی لمرء یدر کہ تجری الریاح بہا لا تشتہی السفن یہاں سے معلوم ہوگیا کہ آج کل جو لوگ ترقی متعارف کے معلم ہیں وہ درحقیقت پریشانی کی تعلیم دے رہے ہیں کیونکہ جس چیز کا نام انہوں نے ترقی رکھا ہے اس کی حقیقت حرص ہے اور جولوگ ترقی متعارف سے مانع ہیں وہ راحت کے معلم ہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ہر حال میں شریعت کے معافق چلو اور اس میں راحت ہی راحت ہے - حرص ام لامراض ہے فرمایا کہ حرص تمام پریشانیوں کی جڑ ہے یہ ایسا مرض ہے کہ اس کو ام الامراض کہنا چاہئے کیونکہ اسی وجہ سے جھگڑے فساد ہوتے ہیں - اسی کی وجہ سے مقدمہ بازیاں ہوتی ہیں اگر لوگوں حرص مال نہ ہوتو کوئی کسی کا حق نہیں دبائے - بدکاری اور چوری کامنشا بھی لذت کی حرص ہے - اخلاق رذیلہ کی جڑ بھی یہی حرص ہے کیونکہ عارفین کا قول ہے کہ تمام اخلاق رذیلہ کی اصل کبر ہے اور کبر ہوس جاہ ہی نام ہے - بس کبر کا منشا بھی یہی حرص ہوا -