ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کیوں کھوتے ہو - اور اگر ایسا ہی علم اسرار کا شوق ہے تو اس کی بھی یہی صورت ہے کہ پہلے بدوں معلوم کئے ہی شروع کردو کام کرتے برکات واسرار خود ہی محسوس ہونے لگتے ہیں - اہی سچا عاشق ہے جو علل وحکم کے درپے نہ ہو باقی مجتہدین اس سے مستثنیٰ ہیں کیونکہ وہ عمل شروع کرنے کی حکمت تلاش نہیں کرتے نہ علت پر عمل کو موقوف رکھتے ہیں بلکہ تعدیہ واستنباط احکام کے لئے عمل دریافت کرتے ہیں - اوراد کے وقت نیند کو زبردستی دفع نہ کرے فرمایا کہ اگر پڑھتے پڑھتے نیند آنے لگے تکیہ پر سر رکھ سورہو - جب طبیعت ہلکی ہو جاوے پھر پڑھنے لگو - اور اگر نیند کو زبردستی دفع بھی کیا جائے تو اس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ دماغ میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے صفرا میں اشتغال بڑھ جاتا ہے - سودا میں ترقی ہوجاتی ہے خیلات فاسدہ آنے لگتے ہیں اور بعض اوقات وہ ان کو الہام سمجھ کر اپنے کو بزرگ جاننے لگتا ہے آخر یہ ہوتا ہے کہ جنون ہوجاتا ہے - اسی لئے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی نیند کی بہت رعایت کی ہے چنانچہ ارشاد ہے لا تفریط النوم تشدد فی العمل کے متلعق ایک دقیق اور مفید بات فرمایا کہ تشدد فی العمل کے متعلق ایک دقیق اور مفید بات یہ ہے کہ جو عمل میں زیادہ کاوش کرتا ہے وہ خاص ثمرات کا منتظر رہتا ہے اگر اس میں دیر ہوتی ہے تو وسوسہ پیدا ہوتا ہے کہ با وجود ایسے مجاہدات کے مجھ کو اب ثمرات کیوں نہ ملے - گویا اپنی عبادت پر ناز ہو جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میں بھی کچھ ہوں اور اپنے ثمرات کا مستحق سمجھنے لگتا ہے کہ میری عبادت پر ثمرات کا دینا گویا خدا کے ذمہ ہوگیا اور یہ عین کبر ہے اور جو شخص اعتدال سے کرتا ہے تو وہ خیال ہی نہیں رکھتا بلکہ یہ سمجھتا ہے کہ میں کرتا ہی کیا ہوں جس پر ثمرات مرتب ہوئے وہ ثمرات کاخیال کرتے ہوئے بھی شرماتا ہے ایسا شخص فضل کا امیدوار ہوتا ہے - چشم بند گوش بندولب کا مطلب ایک مولوی صاحب نے مثنوی شریف کے اس مصرع کا مطلب دریافت کیا -