ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
اس کو فورا تملیک کر کے مدرسہ میں داخل کرلیا کرے ورنہ بصورت عدم تملیک اگر مزکی مرگیا تو اس مال زکوٰۃ میں میت کے ورثا کا حق متعلق ہوجائے گا - حولان حول کے بعد اس پر زکوٰۃ بھی واجب ہوگی اگر وہ بقدر نصاب ہوا - مثنوی دانی کا بڑا کمال فرمایا کہ تجربہ سے معلوم ہوا کہ مثنوی سے خالی الزہن شخص کا اسنباط گمراہی ہے صیحح طریق یہ ہے کہ مسائل دوسری جگہ سے حاصل کرلے پھر اس پر مثنوی کو منطبق کرلے - یہ مثنوی دانی کا برا کمال ہے - اس اصل کو پیش نظر رکھو تو فائدہ کامل ہوگا - سالک کا دستور العمل ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ علی التعاقب اپنے امراض کا علاج کرے اس طرح کہ جو اس کے نزدیک اہم ہوا اس کو مقدم کرے اسی طرح ایک ایک کو مصلح سے دریافت کرے جب ایک مرض کے علاج میں رسوخ ہوجاوے تو دوسرا شروع کرے اور اول کی مقاومت بھی نہ چھوڑے پھر تیسرا شروع کردے اور پہلے دو کو بھی نہ بھولے آخری بات یہ ہے کہ امراض کا معالجہ شروع کردے اور اتفاقی تقصیر پر استغفار کرتا رہے اس فکر میں نہ پڑے کہ کتنا نفع ہوا اور کتنا باقی رہا ورنہ اسی حساب میں رہے گا اس کو چھوڑ کر کام میں لگے اور یوں سمجھے کہ میں کچھ بھی نہیں ہوا - روز اول ہی جیسا اہتمام رکھے اور اپنے کو معالجہ اور استغفار ہی میں ختم کردے - صرف اذکار اصلاح کیلئے ہرگز کافی نہیں اور اس کی دلیل فرمایا کہ بعض لوگ انا جلیس من ذکرنی سے استدلال کرتے ہیں کہ صرف اذکار ہی اصلاح کے لئے کافی ہیں کیونکہ ذکر سے قرب ہوگا اور قرب سے معاصی سے نفرت واجتناب ہوگا پس اور تدابیر کی ضرورت نہیں حالانکہ یہ بالکل غلط ہے کیونکہ ذکرنی میں خود تدابیر اصلاح بھی داخل ہیں پس بدوں معالجہ امراض کے ذکر ہی متحقق نہیں - دیکھو حصن