ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
جو یاد کرتا ہے بھول جاتا ہے بیس پارہ حفظ ہوگئے ہیں لیکن خام ہیں بعض کہتے ہیں کہ اس کو ناظرہ ختم کرادو - فرمایا اللہ تعالیٰ آپ کے لڑے کو حفظ قرآن آسان کرادیوں - بعد نماز صبح ایک بسکٹ پر سورہ الحمد شریف لکھ کر روازہ اس کو کھلانا چاہئے باقی مشورہ بدوں دیکھتے ہوئے دینا نا کافی ہے - علاوہ اس کے میری عادت بھی مشورہ دینے کی نہیں - خودرائی کا علاج ' شان تربیت ایک طالب علم کع تحریر فرمایا کہ آپ اپنی رائے پر چلنے سے ہمیشہ پریشان رہے اور اب بھی اپ کی آنکھیں نہ کھلیں - اگر آپ کو اپنی خیر مطلوب ہے تو اپنی رائے سے بالکل کام نہ لیجئے اور اپنے ذمہ اس سے زیادہ کوئی کام نہ سمجئے کہ جس سے اعتقاد ہو کہ اس کو اپنے حالات کی اطلاع کرتے رہئے اور وہ جورائے دے اس کا اتباع کرتے رہئے اور نفس کا ناکامی پر راضی کر دیجئے اگر یہ نہ کیا جاوے گا آپ ایک قدم آگے نہ بڑھ سکیں گے - آخر خط میں اپنا علاج آپ نے خود تجویز کیا ہے کہ اگر سلسلہ داخل کرلیں تو شاید مفید ہو تو آپ مثل اس مریض کے ہیں کہ طبیب کے نسخہ لکھنے کے بعد ایک نسخہ لکھ کر طبیب کو دکھلاوے کہ شاید نسخہ زیادہ مفید ہو - جو مریض اپنے کو طبیب سے زیادہ محقق سمجھے اس کا مرض لاعلاج ہے آپ کا اصل مرض خدرائی ہے جو میری بار بار تنبیہات اور مدلل تحقیقات سے بھی دور نہ ہوئے - ایک ہی بات کو کہاں تک ہانکے جاؤں پھر یہ کہ اس پر دعویٰ اتباع و اعتقاد کا - بس ب اخیر جواب یہ ہے کہ اس کے بعد کوئی جواب تحریر دینا چاہتا اگر آپ کو اپنی خیر منظور ہے تو ایک برس کی مہلت نکال کر یہاں آؤ چھ مہینہ بالکل ساکت وصامت ہوکر رہنا پڑے گا - اس مدت میں فقط میری باتوں کا سننا اصل کام ہوگا پھر چھ مہینہ تک آپ سے کام لیا جاوے گا اگر اس کے بعد بھی آپ کا یہ مرض نہ گیا تو مرض کو تو علاج نہ سمجھوں گا البتہ مریض اور طبیب میں عدم مناسبت کا فیصلہ کر کے آپ کو کسی شیخ کامل کا نام بتلادیا جاوے گا اس سے جاکر مستفیض ہوویں اور اگر یہ شرط آپ کو ثقلیل معلوم ہو تو بہتر ہے کہ ابھی سے آپ دوسری شیخ کی طرف رجوع کریں - مجھ کو اپنے کڑحجتی سے پریشان اور مکدر کرنا فضول ' عجب نہیں کہ آپ کے لئے مضر ہوجاوے کیونکہ ایسے شخص کو ستانا جو دوسرے کو نہ ستاوے باطن کے برباد کرنے میں سخت موثر ہے خاص کر جس کو