ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
تو ہے نکاح کرنے کے بعد بیوی پر عاشق ہونا کہ ماں باپ نے نکاح کردیا اور اس کے بعد محبت ہوجاتی ہے اور ایک ہے عاشق ہو کر نکاح کرنا دونوں صورتوں میں زمین وآسمان کا فرق ہے جیسی قدر دوسری صورت میں ہوتی ہے پہلی صورت میں عشر عشیر بھی نہیں کیونکہ دوسری صورت میں مدتوں پیچھے پھر کر تکالیف اٹھا کر نکاح ہوگا تو وہ شخص جیسی بیوی کی قدر کرے گا پہلی صورت والا نہیں کرسکتا اسی طرح بیعت بھی ہے کہ ایک وہ شخص ہو کہ آتے ہی بیعت ہوجاوے اور ایک وہ کہ عاشق ہوکر بیعت ہو - پوری قدر اس کو ہوگی بیعت کی - تعلیم اطاعت والدین شفقت علی الضعفاء حضرت والا کے ایک ملازم نے اپنے والدین کو سخت باتیں کہی تھیں - حضرت نے اس کے والد کو معہ اس کے بلا کر معافی چاہئے کوکہا - اس نے معافی چاہی اور والدہ کے پاس بھی بیجھا کہ معافی چاہو - چنانچہ وہ گیا اور معافی چاہی - پھر فرمایا اگر والدین سے کسی وقت تلکیف بھی پہنچے تو برداشت کرو - انھوں نے تمہارے لئے کتنی تکالیف اٹھائی ہیں - جو بات تم کہنا چاہتے تھے وہ دوسرے طریقہ سے کہہ دیتے - بھائی اعتراض و استغنا کے طور پر کہنا تھیک نہیں صاف گو ہونا اچھا مگر نہ ہونا چاہئے میں شفقت سے کہتا ہوں ان سے سامنے ہاتھ جوڑو - ماں سے بھی معاف کراؤ - اس نے باپ سے کہا مجھ سے غلطی ہوئی میں معافی چاہتا ہوں میں میں کبھی ایسا نہ کروں گا اور حضرت سے کہا کہ آپ جب چاہیں آئندہ تحقیق کر لیا کریں پھر حضرت نے فرمایا کہ اس لہجہ کچھ ایسا ہے جس سے بد خلقی معلوم ہوتی ہے - طلوع کے وقت نماز کب تک منع ہے ایک صاب نے دریافت کیا کہ طلوع کے وقت جو نماز پڑھنا منع ہے تو اس کے لئے کنتا وقت ہے فرمایا کہ آفتاب اتنا روشن ہوجاوے جس پر نگاہ کرنے سے نگاہ خیرہ ہوجاوے - غیبت کہاں جائز ہے اور کہاں ناجائز فرمایا کہ غیبت اصل میں جہاں مصلحت شرعی نہ ہونا جائز ہے اور جہاں مصلحت شرعی ہو جائز ہے مثلا کسی نے ظلم کیا حاکم کے یہاں جاکر اس کا حال بیان کرنا جائز ہے - یا مثلا کوئی شخص