ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
غیبت کا ایک علاج فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب کے یہاں کسی کی چکایت نہیں سنی جاتی تھی اور نہ کسی سے بدگمان ہوتے تھے - اگر کوئی کہنے لگا اور حضرت بوجہ حلم منع بھی نہ کرتے مگر جب وہ کہہ لیتے تو فرماتے کہ وہ شخص ایسا نہیں ہے ( یعنی تم جھوٹ ہو ) بدعتی اور کافر کے اکرام کا فرق فرمایا کہ کافر کے اکرام میں مفسدہ نہیں ہے بدعتی کے اکرام میں مفسدہ ہے - علمائے دین کی توہین کا نتیجہ فرمایا کہ حضرت مولانا گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جو لوگ علمائے دین کی توہین اور ان پر طعن وتشنیع کرتے ہیں قبر میں ان کا منہ قبلہ سے پھر جاتا ہے اور یہ بھی فرمایا کہ جس کا جی چاہے دیکھ لے - صوفیہ مجوزین ومانعین مولد شریف کا راز فرمایا کہ صوفیہ مجوزین مولد شریف پر حسن ظن غالب ہے اور مانعین پر حزم و انتظام غالب ہے اور یہ اختلاف مسئلہ میں ایسا ہے جیسے حنفیہ جمعہ کے روز صبح کی نماز میں ایم تنزیل السجدۃ کی قرات کے التزام کو باوجود نقل کے ایہام عوام کے سبب مکروہ کہتے ہیں اور شافعیہ مستحب کہتے ہیں اور ایہام کا علاج اصلاح بالقول کو کہتے ہیں - معتقدفیہ کے مغلوب ہونے کی تمنا پیدا ہونا عدم محبت وعقیدت کی دلیل ہے درمنثور میں ہے کہ دل میں ایسا اجتماع پیدا ہونا جس میں اپنے معتقد فیہ کے مغلوب ہونے کا احتمال ہو دعوی محبت وعقیدت درجاء من اللہ کے خلاف ہے بلکہ اگر تمنا معتقد فیہ کے مغلوب ہونے کی پیدا ہو تو عدم محبت وعقیدت کی دلیل ہے -