ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
قرابت بھی ہے بس جس کی صحت وعدم صحت کی مجھ کو تحقیق نہیں اور ان کی مجھ سے یہ پہلی ملاقات ہے - ان کی کار بر آری فرمایئے ممنون ہوں گا اور آپ کو ثواب ہوگا - اس مضمون کو اس سفارش خواہ کے لوگوں مے دیکھا کر ان سے کہا کہ یہ تو کچھ بھی نہیں - اس سے تمہارا کام ہرگز نہ ہوگا وہ اس کو لے کر میرے پاس آئے اور کہا کہ صاحب یہ تو کچھ بھی نہیں ذرا زور دار الفاظ لکھ دیجئے - میں نے کہا کہ لاؤ بس میں نے اس پرچہ کو لے کر چاک کر ڈالا - پھر انہوں نے بہت کہا کہ اچھا وہی مضمون لکھ دیجئے جو پہلے لکھا تھا میں نے کہا کہ اب انہیں لکھوں گا یہ بھی کوئی دل لگی ہے - ایک تو میں نے آل کو لکھ دیا تھا - آپ کی خاطر سے - میرے پاس آپ رہے نہیں - آپ کی بابت مجھے تجربہ نہیں - میں دوسرے کو آپ کی بابت کس طرح اطمینان دلاؤں - پھر فرمایا کہ ایسی سفارش میں جس میں کہ آزادی دی جاوے کہ چاہے کام کریں یا نہ کریں کبھی شرمندگی نہیں ہوتی - پھر فرمایا کہ بعضے مجھے مجبور کرتے ہیں کہ یہ مضمون سفارش کا لکھ دو - میں ان سے کہہ دیتا ہوں کہ اچھا تم اس کا مسودہ کر لاؤ میں اس کی نقل کردوں گا - چنانچہ وہ اپنی حسب منشا لکھ کر لاتے ہیں اس کی نقل کر کے روانہ کردیتا ہوں مگر پیچھے سے فورا ایک کارڈ ڈاک میں بھیج دیتا ہوں کہ فلاں فلاں مضمون کا خط تمہارے پاس پہنچے گا وہ میرا مضمون نہیں ہے تم اس کے موافق عمل کو ضروری نہ سمجھنا - پھر فرمایا کہ دوسرے کو مجبور کرنا خواہ موقع ہو یا نہ ہو کیا مناسب اور دوسروں کی حالت کی کیا خبر - ف : اس سے حضرت والا کی حسن معاشرت بیداری مغزی حکمت احتیاط ثابت ہوئی - تواضع وحسن تربیت ایک نودار صاحب نے عشاء کے وقت حضرت والا کے اندر تشریف لے جاتے وقت در کا پردہ اٹھایا فرمایا کہ کیا مجھے فرعون بنانا چاہتے ہو - میرے ہاتھ نہیں ہیں - کیا میں خود اٹھا نہیں سکتا ہوں ہمارے یہاں یہ قاعدہ نہیں ہے - ہم اس کو بالکل ناجائز سمجھتے ہیں - پھر ان صاحب نے بعد فراغ نماز عشاء حضرت والا سے معافی چاہی - حضرت نے ان صاحب کو اس فعل کا قبیح ہونا خوب اچھی طرح سمجھا دیا اور آئندہ کے واسطے ہدایت فرمائی - ف اس