ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کام سے رکنے کی امید نہیں - آج کل شرافت نسب گو باقی ہے مگر شرافت اخلاق نہیں رہی - اس لئے آج کل دشمنی میں انسان کسی قسم کی حرکتوں سے باز نہیں آتا - پردہ کے اثبات میں ایک عجیب دلیل فرمایا کہ پردہ کے متعلق ایک موٹی بات یہ کہ خدا تعالیٰ نے جن کو مجنوں بنایا ہے ان کو آپ خود قید کردیتے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ نقص عقل موجب قید ہے - جب یہ بات مسلم ہوگئی تو عورتوں کے لئے بھی اسی وجی سے قید پردہ کی ضرورت ہے کیانکہ ان کا بھی بات ناقص العقل ہونا مسلم ہے ہاں یہ فرق ضرور یونا چاہئے کہ جیسا نقص ہو ویسا ہی قید ہو مجنوں کامل کے لئے قید بھی کامل ہوتی ہے کہ ایک کوٹھری میں بند کردیتے ہیں - ہاتھ پیر باندھ دیتے ہیں اور مجنوں ناقص کے لئے قید ناقص ہونا چاہئے کہ اس کو بلا اجازت گھر سے نکلنے کا اختیار دیا جاوے - خانگی مفسدات سے بچنے کی تدبیر فرمایا کہ خانگی مفسدات سے بچنے کی ایک عمدہ تدبیر یہ ہے کہ چند خاندان ایک گھر میں اکٹھے نہ رہا کریں کیونکہ چند عورتوں کا ایک مکان میں رہنا ہی زیادہ فساد کا سبب ہے - جوکا تنہا ہوسکے وہ مجمع کے ساتھ مل کر ہر گز نہ کرو فرمایا کہ جو کام تنہا ہوسکے وہ مجمع کے ساتھ ہرگز نہ کرو اکثر دیکھا ہے کہ مجمع میں کام بگڑ جاتا ہے - دنیوی کامیابی بھی اکثر نہیں ہوتی اور کبھی کچھ دنیا مل بھی گئی تودین کا ستیاناس ہی ہوجاتا ہے اور جو کام تنہا نہ ہوسکے مجمع ہی کے ساتھ ہوسکے - اس کے لئے اگر دینداروں کو مجمع میسر ہوجاوے تو کرو بشرطیکہ سب دینداروں یا دینداروں غلبہ ہو اور اگر دنیا داروں کو ہو اور دیندار مغلوب یا تابع ہوں تو ایسے مجمع کے ساتھ مل کر کام کرنا واجب نہیں - اس وقت آپ اس کام کے مکلف ہی نہ رہیں گے کیونکہ یہ مجمع بظاہر مجمع ہے اور حقیقت میں یہاں تششت ہے - وہی حال ہوگا - تحسبھم جمیعا وقلوبھم شتی - اعمال کا صدور دوام محض موہبت ہے فرمایا کہ جن کا دواما ہم سے صدور ہوتا ہے یہ محض موہبت ہے حق تعالیٰ نے