ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
عیب تو عیب ' میں تو کسی کمال واقعی کے انتساب کو بھی پسند نہیں کرتا اس سے بھی ایذا ہوتی ہے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی تمسخر کرتا ہو - مالداری کی مصلحت فرمایا کہ مالدار ہونا بھی آج کل مصلحت ہے - مالداری سے یہ فائدے ہیں 1 - لوگوں کو اس سے تکلیف نہ ہوگی نذرانوں کی فکر کر کے 2 - عزت ہوگی 3 - یہ کسی کا دست نگر نہ ہوگا - سلام کا جواب فرمایا کہ خطوں میں جو سلام لکھا ہوا ہوتا ہے اس کا جواب دینا واجب ہے تو خواہ خط میں لکھے یا زبانی جواب دے دے - اصلاح کے کئے صحبت زیادہ مفید ہے فرمایا کہ اصلی چیز اصلاح کے لئے صحبت ہے علم چاہے ہو یا نہ ہو بلکہ علم بھی بلا صحبت کے بیکار ہے - صاحب صحبت بلا علم کی اصلاح زیادہ ہوتی ہے ' صاحب علم صحبت سے اسی واسطے میں کہا کرتا ہوں کہ انگریزی خواں بچوں کو صلحاء وعلماء کے پاس بھیجا کرو اور بڑے بھی اس کا خیال رکھیں تو بڑا فائدہ ہو - اور ہم اس کا وعدہ کرتے ہیں کہ ہم نہ ان کے پائچوں پر اعتراض کریں گے نہ ان کی ڈاڑھی سے ہمیں بحث ہوگی نہ ہم ان کو مار مار کر نماز بڑھاویں گے وہ ہمارے پاس بیٹھیں گے تو ان کو ہم سے اور ہم کو ان سے انس ہوگا اور دین سے مناسبت پیدا کوگی یہ مناسبت جڑ ہے اور علم وعمل اس کی فرع - صحابہ سب کے سب عالم نہ تھے صرف صحبت سے پایا جو کچھ پایا اور پمیشہ اہل اللہ نے صحبت ہی کا التزام رکھا - اتنی توجہ علم کی طرف نہیں کی جتنی صحبت کی طرف کی - رحمت عامہ ہونا فرمایا کہ مجھے ہر کام میں یہ اہتمام رہتا ہے کہ مسلمانوں کے اس معاملہ کی بھی اصلاح ہو جو فیما بینھم وبین اللہ ہے اور اس معاملہ میں بھی جو فیما بینھم ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ میری نیت