ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
قطرہ گرتا ہے پھر دوسرا تیسرا یہاں تک کہ پانی گرتے گرتے اس میں گڑھا پیدا ہوجاتا ہے تو کیا یہ کہا جائے گا کہ اخیر قطرہ نے وہ گڑھا کردیا پ ہرگز نہیں بکلہ گڑھا کرنے میں اول قطرہ کو بھی ایسا ہی دخل ہے جیسا کہ اخیر قطرہ کو اول کو بے اثر ہرگز نہ سمجھنا چاہئے اسی طرح اول روز کا ذکر جس کو بے ثمرہ سمجھا جاتا ہے ہرگز بے ثمرہ نہیں آخیرہ میں جو حالت خاص پیدا ہوگی اس میں اول روز کے ذکر کو بھی اتنا ہی ہوگا جتنا کہ اخیر روز کے ذکر کو - نماز وذکر وغیرہ میں سر سری توجہ رکھے بڑی چیز کا م میں مشغول رہنا ہے فرمایا کہ ذکر ونماز وغیرہ مین سر سری توجہ اوستحضار کافی ہے - زیادہ کاوش توجہ میں نہ کرے ورنہ قلب ودماغ ماؤف ہوجاویں گی - زیادہ کاوش سے تعب اور پریشانی ہوتی ہے جس سے نفع بند ہوجاتا ہے سر سری توجہ ہی سے شدہ شدہ ملکہ تامہ حاصل ہوتا ہے اسی طرح کسی خاص کیفیت یا حالت کی بقا کے لئے بھی زیادہ کاوش نہ کرے نہ اس کے پیچھے پڑے گھیر گھار مضر اپنا کام کئے جاوے جیسی جیسی استعداد اس کے سامنے بڑھتی جاوے گی اس کے مناسب احوال ووا ردات خود فائض ہوتے رہیں گے اپنے قلب کو مشوش نہ کرے - مختلف اذکار میں نفع نہیں فرمایا کہ مختلف اذکار سے اس قدر نفع نہیں ہوتا جس قدر ایک یا دو قسم کے ذکر سے ہوتا ہے کیونکہ اذکار میں طبعیت منتشر رہتی ہے کوئی ذکر بھی راسخ نہیں ہوتا - ایک دو اذکار پر مداومت کی جاوے تو وہ بہت جلد راسخ ہوجاتے ہیں - اصلی چیز اتباع اور محبت ایک صاحب نے بیعت کی درخواست کی فرمایا کہ یہ تو کوئی ایسی ضروری چیز نہیں اصل چیز تو اتباع اور محبت ہے باقی ہاتھ میں ھاتھ دینا یہ محض طالب کی تسلی کے لئے ہوتا ہے کہ اس