ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
ہے نہ تحیۃ المسجد نیز ان سنتوں کا مسجد میں پڑھنا افضل ہے - بلکہ جمیع سنن موکدہ کا تاکہ اتہام یا تشبہ بدعت سے محفوظ رہے جو کہ تارکین سنن کے ہیں - درود شریف کی خاصیت ' زیارت منامی حضور اقدس نہیں فرمایا کہ درود شریف جس قدر ہو موجب برکت ہے باقی کسی درود میں یہ خاصیت نہیں کہ اس سے ضروریات حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ہوجاوے اس لے لزوم کا اعتقاد نہ کیا جائے ہاں تمنائے زیارت رکھئے اور اس کے لئے صرف دعا کر لیا کیجئے لیکن اس کے ساتھ یہ اعتقاد وشوق کے ساتھ رکھئے کہ اگر کوئی عمر بھر بھی زیارت منامی سے مشرف نہ ہو مگر متبع سنت وہ شخص رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب ہے اور جو روزانہ تمام شب مشرف بزیارت رہتا ہو مگر اتباع سنت سے محروم ہو وہ شخص حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک مبغوض ہے - سورہ حج میں سجدہ ثانیہ کا حکم اور اس کے جواز کا محل کسی صاحب نے دریافت کیا کہ حنفی مذہب میں سورۃ حج میں سجدہ اولیٰ کرتے ہیں اور سجدہ ثانیہ نہیں کرتے - ایک صاحب فرماتے ہیں کہ دونوں سجدے کرنا چاہئے لہزا میں دونوں سجدے کروں یا صرف ایک فرمایا کہ حنفی کے نزدیک سجدہ اولیٰ واجب ہے اور دوسرا سجدہ واجب نہیں - لیکن اپنے حنفیہ نے یہ کلیہ لکھا ہے کہ مسائل اختلافیہ میں اختلاف کی مراعات افضل ہے بشرطیکہ اپنے مذہب کے مکروہ کا ارتکاب لازم نہ آوے سو اس قاعدہ کی بنا پر نماز کے خارج تو دوسرے سجدہ کا کر لینا بھی بہتر ہاگا - البتہ نماز کے خاص طریق سے اگر کر لیا جاوے تو اس مکروہ کے ارتکاب سے محفوظ رہے گا یہ طریق یہ ہے کہ سجدہ ثانیہ کی آیت پڑھ کر فورا رکوع میں چلا جاوے تو سجدہ صلوۃ میں سجدہ بھی ادا ہوجاوے گا - اسم ذات انسب ہے بہتر کے لئے فرمایا کہ ابتداء میں اسم ذات کی کثرت دوسرے اشغال و اذکار سے زیادہ مناسب ہے - ایک تدبیر درستگی ذہن وحافظہ کی کسی صاحب نے لکھا دعا فرمایئے میرا لڑکا حافظ ہوجاوے - ذہن بہت خراب ہے