ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
چاہئے - اور ایک حیثیت یہ کہ خدا تعالیٰ نے ہم کو اس کی توفیق دی - اس معنی میں یہ فعل صیحح نہیں کیونکہ اس صورت میں وہ خدا کا عطیہ ہے اور حق تعالیٰ کی نعمت کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئے - حق تعالیٰ کی شان کے سامنے کسی کا زہد وطاعت اور اتقا کچھ حقیقت نہیں رکھتا کیونکہ کوئی بھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ ہمارا عمل ان کی شان کے موافق ہے اگر بخشش ہوسکتی ہے تو صرف نظر عنایت سے ہوسکتی ہے جس کے لئے ادنیٰ سبب بھی کافی ہوسکتا ہے - چنانچہ ایک ذاکر شاغل کی بثشش محض اس پر ہوئی کہ بے نمک کی کھچڑی سے کھالی تھی - بی بی کا ایک حق جیب خرچ بھی ہے فرمایا کہ بی بی کا یہ بھی حق ہے کہ اس کو کچھ رقم ایسی دو جس کو وہ اپنے آئی خرچ کر سکے جس کو جیب خرچ کہتے ہیں - اس کی تعداد اپنی اور بیوی کی حیثیت کے موافق ہوسکتی ہے مثلا روپیہ دو روپیہ - دس بیس پچاس روپے جیسی کنجائش ہو - حیا مفرط قابل ترک ہے فرمایا کہ عورتیں حیا سے آپس میں بھی سلام نہیں کرتیں - ایسی شرم قابل ترک ہے جس سے سنت متروک ہوجاوے - عورتیں مردوں کو گو سلام نہ کریں مگر آپس میں تو سلام کر لیا کریں اور مردوں میں بھی جو محرم ہوں ان کو سلام کر لیا کریں - عورتوں کی اصلاح کا بہترین طریقہ عورتوں کی اصلاح خاوند سے بہ نسبت پیر کے زیادہ ہوسکتی ہے - عورتوں پر سختی کرنا جوانمردی کے خلاف ہے فرمایا کہ حدیث میں ہے استو صوابالنساء خیرا فانما ھن عوان عندکم یعنی عورتوں سے اچھا برتاؤ کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس مثل قیدی کے ہیں اور جو شخص کسی کے ہاتھ میں قید ہو اور ہر طرح اس کے بس میں ہو اس پر سختی کرنا جوانمردی کے خلاف ہے - لفظ عوان