ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
ذکر بے لزت بھی محصل مقصود ہے فرمایا کہ ذکر بے لزت پر بھی مداومت کرنے سے معیت حق کا انکشاف اور قلب کی صحت ہوتی ہے جس کے سامنے ساری لزتیں گردہیں - حرارت عزیزہ یہ کی مستی کو لزت روحانی سمجھنا غکطی ہے فرمایا کہ بہت لوگ حرارت عزیزیہ کی مستی کو روحانی لزت سمجھ لیتے ہیں ان کو بڑھاپے میں اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے کیونجہ اس وقت حرارت عزیز یہ کم ہوجاتی ہے اور جس کو جوانی میں روحانی لزت حاصل ہوچکی ہے برھاپے میں اس لزت کم نہیں ہوتی - جیسے پرانی جوردسے انس میں زیادتی ہوتی ہے - حق تعالیٰ کی غایت شفقت درافت کی دلیل فرمایا کہ حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جب کسی کو قرض دیا کرو تو لکھ لیا کرو اور اس پر دو آدمیوں کو گواہ لی کرو - اس سے معلوم ہوا کہ حق تعالیٰ کو ہمارے ساتھ گایت شفقت ورافت ہے کہ ہمارے پیسہ کا نقصان بھی گوارا نہیں کرتے تو جان کا نقصان کب گورا ہوگا - پھر وہ جنت سے محروم کر کے دوزخ میں کب ڈالنا چاہیں گے - جب تک کہ تم خود نہ گسو ( معاصی کر کے ) چناچنہ ارشاد ہے - مایعفل اللہ بعدا ان شکرتم وامنتم حکم شکر کا ایک نکتہ ؛؛ فرمایا کہ غزا کے بعد جو شکر کا حکم کیا گیا ہے تو درحقیقت اسی غزا کے ہضم کے واسطے چورن بتلاگیا ہے تاکہ پھر بھی غزا کھاسکے کیونکہ شکر سے نعمتیں بڑھتی ہیں جس طرح چورن سے دوسرے وقت زیادہ کھاسکے گا اور ناشکری سے سلب ہوجاتی ہے - بواسطہ دیدار کی صورت فرمایا بواسطہ دیدار کی صورت یہ ہے کہ مخلوقات ومصنوعات میں حق تعالیٰ کی صفات قدرت کا مشاہدہ کرے کیونکہ مصنوع سے بھی صانع کا دیدار ہوجاتا ہے - چنانچہ زیب النساء کا شعر ہے - درسخن مخفی منم چوں بوئے گل دربرگ ہرکہ دیدن میل وار درسخن بیند مرا