ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
اسرار کا حکم ۔۔ فرمایا کہ اسرار کے تلاش میں کاوش نہ کرے اور جوبے ساختہ کوئی بات قلب میں آجائے اور قواعد شرعیہ کے خلاف نہ ہوتو اس کو بیان کردے - اکابر کے علوم سے موافقت دلیل سلامت فہم کی ہے فرمایا کہ اکابرین کے علوم کی موافقت بڑی دولت ہے جو نعمت '' صحت مزاق وسلامت فہم '' کی علامت ہے اس لئے قابل شکر ومسرت ہے - محقق ہونے کی ایک علامت فرمایا کہ محقق ہونے کی عالامات میں سے یہ بھی ہے کہ اسکی بات سے اطمینان اور قلوب کو قرار ہوپائے - شیخ کا فن دان ضروری ہے گو ولی اور مقبول نہ ہو فرمایا کہ شیخ کا ولی یونا ضروری نہیں - مقبول ہونا ضروری نہیں - ہاں فن کا جاننا اور اس مہین مہارت ہونا ضروری ہے - جیسے طبیب کہ اس کا پرہیز گار ہونا ضروری نہیں - فن کا جاننا البتہ ضروری ہے - اسی طرح اگر اعمال صالحہ ہوں تقوی ہو ولایت حاصل ہوجائے گی گو شیخ نہ ہو - ہاں یہ ضرور ہے کہ اگر شیخ ولی بھی ہوتو اس کی تعلین میں برکت زیادہ ہوگی - حزن کو وصول الی اللہ میں زیادہ دخل ہے فرمایا کہ حزن سے جس قدر جلد مراتب سلوک کے طے ہوتے ہیں مجاہدہ سے اس قدر جلد طے نہیں ہوتے یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے - غیبت کا علاج فرمایا کہ موجب بھی کسی کی شکایت زبان سے نکلنے مجمع میں اس شخص کی خوبیاں بیان کرنا چاہئے کیونکہ کوئی نہ کوئی خوبی تو ہوگی - طاعت کا نقص غیر اختیاری بھی باطن کو نافع ہے فرمایا کہ امراض روحانی کا ایک علاج جیسا کہ اختیاری ہے اس میں اہتمام کی ضرورت ہے دوسرا علاج غیر اختیاری بھی ہے یعنی سقم - یا وہم وغم - اگرچہ طاعات غیر واجبہ میں کما یا طاعات