ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
جایا کرتا صحبت شیخ کی کیوں قید ہے فرمایا کہ کام بناوے گا تو ذکر اللہ ہی بنادے گا لیکن عادۃ اللہ یوں جاری ہے کہ بدوں شیخ کی صحبت کے نرا ذکر کام بنانے کے لئے کافی نہیں اس کے لئے صحبت شیخ شرط ہے جس طرح کہ کاٹ جب کرے گی تلوار ہی کرے گی لیکن شرط یہ ہے کہ کسی کے قبضہ میں ہو ورنہ اکیلی تلوار کچھ نہیں کرسکتی گو کاٹ جب ہوگا تلوار ہی سے ہوگا - صحبت شیخ کے فوائد فرمایا کہ شیخ کے پاس رہ کر مشغول رہنے میں ایک دور رہ کر مشغول رہنے میں ایسا فرق ہے جیسے مریض ایک تو طبیب کے پاس رہ کر علاج کراوے اور دوسرے یہ کہ دور سے محض خط وکتابت کے ذریعہ سے علاج ہوظاہر ہے کہ نفع میں زمین وآسمان کا فرق ہوگا - پھر فرمایا کہ صحبت شیخ میں طالب وزدیدی طور پر اپنے اندر اخلاق کو لے لیتا ہے ایک بار بدوں صحبت شیخ کے محض خط وکتابت پر اکتفا کرنے کی یہ مثال دی تھی کہ جیسے شوہر اور بیوی محض خط وکتابت کرتے رہیں اور اظہار محبت بھی کرتے رہیں لیکن ملتے جلتے نہ رہیں تو اولاد ہوچکی - اسی طرح شیخ کے ساتھ محض وکتابت رکھنے سے کوئی معتد بہ نتیجہ نہیں پیدا ہوسکتا ثمرات خاصہ کے لئے گائے گائے ہے صحبت شیخ ضروری ہے - بعض اصلاح موقوف ہے اجازت تعلیم وتلقین پر فرمایا کہ بعض اصلاح منحصر ہوتی ہے اس بات پر کہ اجازت تعلیم وتلقین کی دے جائے - تکمیل کے بعد شیخ کا دخل تربیت میں نہیں فرمایا کہ بعد تکمیل کے پھر شیخ کا دخل تربیت میں نہیں رہتا نہ حاجت رہتی ہے خود منجانب اللہ بلا واسطہ اس کی تربیت ہوتی رہتی ہے طالب شیخ سے مستغنی ہوجاتا ہے جیسا مشاطہ بناؤ سنوار کر دلہن کو دولہا تک پہنچا دیتی ہے اور اس کے بعد پھر وہاں اس کا گزر نہیں ہوتا - البتہ شیخ کا جس کی بدولت اس کو یہ وصول الی اللہ میسر ہوا ہے ہمیشہ ممنون رہنا چاہئے رونہ شکری موجب زوال ہوجاتی ہے - قطعہ صحبت نیک فرمایا کہ صحبت نیک کے متعلق یہ قطعہ مجھے بہت ہسند ہے اس کو اکثر پڑھا کرتا ہوں -